جموں, 5 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے سندر بنی علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، حادثہ قومی شاہراہ پر ٹھنڈا پانی کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایک سویفٹ کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔اس حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمی افراد کو فوری طور پر علاج معالجہ کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سندر بنی منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ادھر، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر