علی گڑ ھ کی کمشنر نے اسپتالوں کا کیا دورہ کیا، سخت ہدایات دیں
علی گڑھ, 5 فروری (ہ س)۔ علی گڑھ کمشنر سنگیتا سنگھ نے آج پنڈت دین دیال اپادھیائے اسپتال کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،اسپتال احاطہ اور بیت الخلاء میں گندگی اور چادروں پر داغ دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔انھوں نے جب او پی ڈی میں مریضوں سے بات
کمشنر معائنہ کرتے ہوئے


علی گڑھ, 5 فروری (ہ س)۔ علی گڑھ کمشنر سنگیتا سنگھ نے آج پنڈت دین دیال اپادھیائے اسپتال کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،اسپتال احاطہ اور بیت الخلاء میں گندگی اور چادروں پر داغ دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔انھوں نے جب او پی ڈی میں مریضوں سے بات کی تو معلوم ہوا کہ دل کے مریضوں کا15 دن سے ای سی جی نہیں ہوا۔ سی ایم او ڈاکٹر نیرج تیاگی اور سی ایم ایس ڈاکٹر ایم کے ماتھر کو بہتری لانے کے لیے سخت ہدایات دی۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنرمنگل کو جب دین دیال ہسپتال پہنچیں تو او پی ڈی میں مریضوں کی لمبی قطار نظر آئی، ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کے کے شرما کے چیمبر کے باہر لمبی قطاروں کودیکھ کر میں سی ایم ایس کو ٹوکن سسٹم سیکام کرنے کی ہدایت دیا، تاکہ بچے،خواتین آرام سے بیٹھ کر اپنی باری آنے کا انتظار کرسکیں۔ پیتھالوجی لیب کا معائنہ کرنے کے بعد24گھنٹے آپریشن کے لیے پوائنٹ آف کیئر ٹیسٹنگ(پی او سی ٹی) کے لیے اضافی عملے کی تعیناتی کے لیے لیٹر جاری کرنے کی ہدایت دیا۔ آئی سی یو کا بھی معائنہ کیا، یہاں داخل چندانیہ کی مونا اور گلر روڈ کے راجندر کمار وارشنی سے معلومات لیا۔ یہاں جان بچانے والی ادویات کے اسٹاک کی جانچ کیا، جس میں سبھی ضروری ادویات موجود پائی گئیں۔ وارڈمیں رنگین چادروں کی عدم موجودگی اور سفید چادروں پر داغ اور گندگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ فزیو تھراپی، سی ٹی سکین روم اورایکسرے کا معائنہ بھی کیا اور مریضوں سے معلومات حاصل کیا۔ انہوں نے سی ایم ایس کو ہدایت دیا کہ اگر کسی مریض کی رپورٹ میں کوئی سنگین مسئلہ پایا جائے تو اسے فوری طور پر موبائل فون پر آگاہ کیا جائے تاکہ وہ جلد از جلد اپنا علاج شروع کر سکے۔ڈویژنل کمشنر نے اینٹی اسنیک وینم اور اینٹی ریبیز روم کے اپنے معائنہ میں پایا کہ جنوری میں کتے کے کاٹنے کے1019کیس رپورٹ ہوئے جنکے لیے جیونگڑھ، کوارسی، کیلا نگر اور جمال پور ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو نشان زد کیا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر اور محکمہ جنگلات کو خط بھیجا گیا اور ہدایت دیا کہ جن جگہوں پر کتے زیادہ ہیں وہاں مناسب کارروائی کریں۔ اے ڈی ہیلتھ ڈاکٹر راجیش کٹیار نے ہسپتال کی اہم سڑکوں پر سی سی سڑکوں کی تعمیر،نگر نگم کے ذریعہ احاطے میں صفائی کا انتظام اور اسٹریٹ لائٹ کے ہموار آپریشن، ہسپتال احاطے میں پریرنا کینٹین کھولنے، اضافی ایمبولینس کی ضرورت کے متعلق بتایا، ڈویژنل کمشنر نے زیر تعمیرسو بستروں پر مشتمل کریٹیکل کیئر یونٹ کے متعلق بھی معلومات لیا۔ جوائنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر منشارام یادو، جے ڈی ڈاکٹر انوپم بھاسکر، ڈاکٹر موہن جھا، ڈاکٹر منوج شرما، ڈاکٹر ستیندر کمار، نیرج شرما، فارماسسٹ انچارج دھرمیندر تومر اور دیگر عملہ موجود تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande