وزیر علیٰ ہیمنت سورین اور ایم ایل اے کلپنا سورین نے بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شرکت کی 
رانچی، 5 فروری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور ایم ایل اے کلپنا سورین بدھ کو کولکاتہ پہنچ گئے۔ انہوں نے بسوا بنگلہ کنونشن سینٹر، نیو ٹاو¿ن میں منعقدہ دو روزہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ – 2025 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یہ سربراہی اجلاس مغربی ب
وزیر علیٰ ہیمنت سورین اور ایم ایل اے کلپنا سورین نے بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شرکت کی


رانچی، 5 فروری (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور ایم ایل اے کلپنا سورین بدھ کو کولکاتہ پہنچ گئے۔ انہوں نے بسوا بنگلہ کنونشن سینٹر، نیو ٹاو¿ن میں منعقدہ دو روزہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ – 2025 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

یہ سربراہی اجلاس مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی صدارت میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں ہندوستان اور بیرون ملک کے معززین، صنعت کار اور سرمایہ کار موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اس موقع پر مندوبین سے خطاب کیا اور تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande