اردو ٹیچرس کانفرنس کا انعقاد 6 فروری کو
اردو ٹیچرس کانفرنس کا انعقاد 6 فروری کو علی گڑھ، 4 فروری (ہ س)۔ اترپردیش اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن علی گڑھ ہرسال کی طرح امسال بھی علی گڑھ کی تاریخی نمائش میں 21 ویں ”اردو ٹیچرس کانفرنس“ کا انعقاد 6 فروری کو مکتاش ہال میں 2 بجے کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات
کنور نسیم شاہد


اردو ٹیچرس کانفرنس کا انعقاد 6 فروری کو

علی گڑھ، 4 فروری (ہ س)۔ اترپردیش اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن علی گڑھ ہرسال کی طرح امسال بھی علی گڑھ کی تاریخی نمائش میں 21 ویں ”اردو ٹیچرس کانفرنس“ کا انعقاد 6 فروری کو مکتاش ہال میں 2 بجے کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایسوی سی ایشن کے سرپرست کنور نسیم شاہد نے کیا۔ وہ آج اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ امسال یہ کانفرنس اترپردیش اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن اور شمس مسلم ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی آف انڈیا مشترکہ طور پر منعقد کریں گے جس کا عنوان ”اردو زبان قومی یکجہتی کا سنگم“ رکھا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کانفرنس کی صدارت پروفیسر جاوید اختر کریں گے جبکہ پروفیسر محمد مقیم بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے، مہمانانِ ذی وقار میں پروفیسر ضیاء الرحمن، پروفیسر طارق مصطفی، پروفیسر کرشنا وارشنی، ڈاکٹر الیاس نوید، جانی فاسٹر، سابق میئر محمد فرقان، وویک بنسل، روحی زبیری، رہانہ شاہین اور نظام الدین کے نام شامل ہیں جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عرفان انصاری اور ڈاکٹر بصیر الحسن وفا نقوی کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ کانفرنس میں البرکات اسکول، علی گڑھ مسلم گرلس ہائی اسکول،ایم ٹیک انٹر کالج، اقرا پبلک اسکول، زینب انٹر نیشنل اسکول کے طلبا وطالبات کے ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ کانفرنس میں طلباء وطالبات،سماجی کارکنان، شعراء اکرام اور صحافیوں کو انکی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازات پیش کئے جائیں گے۔ استقبالیہ کمیٹی میں عبدالقدیر، حاجی افضال احمد، ڈاکٹر مجیب شہزر، تقی الظفر،حمید حسن، صابر علی چودھری، شان عالم، م خالد انصاری،فاروق احمد، فرقان مرزا، سعید تیاگی، بھوپیندر سنگھ، سنجے کمار، صبیحہ کمال، گلزار احمد، ہاشم انصاری، بشریٰ تحسین، شائندہ خان، لئیق الاسلام، تنویر احمد، بصیر الحسن وفا، طاہرہ،نازیہ اسحٰق،نصرت جہاں زیدی، نذرانہ اور اسمیٰ مرتضی کے نام شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande