جموں, 19 فروری (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے مرکزی اسپورٹس اسٹیڈیم کو معیاری کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کے لیے تجدید و مرمت کا کام شد و مد سے جاری ہے۔ اسپورٹس کونسل کے زیرِ اہتمام 7 کروڑ سے زائد رقم کی لاگت سے جاری اس منصوبے میں پچ اور شائقین کے بیٹھنے کی جگہوں کو تیار کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے بتایا کہ یہ منصوبہ عوام کی دیرینہ مانگ کو پورا کرنے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسٹیڈیم مختلف پروگراموں کے انعقاد کے لیے استعمال ہوتا ہے، اور اب اس میں گھاس لگانے سمیت دیگر بنیادی سہولیات کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ یہاں اعلیٰ سطح کے کھیل مقابلے منعقد کیے جا سکیں۔ڈی سی ڈوڈہ کے مطابق، اس اقدام سے مقامی ہنرمند کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے دیہی علاقوں میں ہر پنچایت میں کھیل میدان بنانے کے منصوبے میں 80 فیصد کامیابی حاصل ہو چکی ہے، اور جلد ہی باقی پنچایتوں میں بھی کھیل کے میدان تیار کر دیے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر