فلم چھا وا کو ٹیکس فری کیا جائے: ہندو جن جاگرتی سمیتی کا مطالبہ
ممبئی، 19 فرروی (ہ س)۔ ہندو جن جاگرتی سمیتی نے مطالبہ کیا ہے کہ دھرمویر اور ہندو سوراجیہ کے عظیم محافظ چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہندی فلم چھاوا کو فوری طور پر مہاراشٹر میں ٹیکس فری قرار دیا جائے۔ اس
Demand to make Film Chhava tax-free in Maharashtra


ممبئی،

19 فرروی (ہ س)۔

ہندو

جن جاگرتی سمیتی نے مطالبہ کیا ہے کہ دھرمویر اور ہندو سوراجیہ کے عظیم محافظ

چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہندی فلم چھاوا کو فوری طور

پر مہاراشٹر میں ٹیکس فری قرار دیا جائے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ، وزیر ثقافتی

امور اور وزیر ریونیو کو بیان دیا گیا ہے۔ ہندو جن جاگرتی سمیتی کا کہنا ہے کہ یہ

فلم چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی بہادری، قربانی اور مضبوط قومی و مذہبی وفاداری کی

کہانی کو آج کی نسل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

چھترپتی سنبھاجی مہاراج نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے

ملک کی ایک شاندار شخصیت ہیں۔ ان کی بے مثال قربانی نے سوراجیہ کو مزید طاقت بخشی،

اور ان کی بہادری نے معاشرے کے سامنے شدید حب الوطنی اور مذہب سے لگن کی ایک عظیم

مثال قائم کی ہے۔ فلم چھاوا ان کے منفرد کارناموں کی کہانی کو زندہ

کرتی ہے۔

مہاراشٹر حکومت نے ماضی میں بھی تاریخی فلموں کی

حوصلہ افزائی کی ہے۔ موجودہ حکومت، جو چھترپتی شیواجی مہاراج اور چھترپتی سنبھاجی

مہاراج کے نظریات پر مبنی ہے، اسے چاہیے کہ وہ فلم چھاوا کو ٹیکس فری

قرار دے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ، بالخصوص نوجوان اور طلبہ، اس فلم کو دیکھ سکیں

اور چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی بہادری سے روشناس ہوں۔ یہ قدم مہاراشٹر کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ

اور فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ سمیتی نے اپنے خط میں یہ بھی ذکر کیا کہ اگر یہ

فلم ٹیکس فری ہوتی ہے تو مستقبل میں مزید ہدایت کار اور پروڈیوسرز ایسی تاریخی

فلمیں بنانے کے لیے ترغیب حاصل کریں گے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande