ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ جی ایم سی اننت ناگ نے لڑکے کے ناک سے سانپ جیسا بڑا کیڑا نکالا
ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ جی ایم سی اننت ناگ نے لڑکے کے ناک سے سانپ جیسا بڑا کیڑا نکالا سرینگر، 18 فروری (ہ س)۔ ایک بے مثال پیش رفت میں ای این ٹی محکمہ جی ایم سی اننت ناگ نے ایسوسی ایٹڈ ہسپتال میں ایک نوعمر لڑکے کے نتھنے سے ایک بڑے سانپ جیسا کیڑا نکالا۔
تصویر


ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ جی ایم سی اننت ناگ نے لڑکے کے ناک سے سانپ جیسا بڑا کیڑا نکالا

سرینگر، 18 فروری (ہ س)۔ ایک بے مثال پیش رفت میں ای این ٹی محکمہ جی ایم سی اننت ناگ نے ایسوسی ایٹڈ ہسپتال میں ایک نوعمر لڑکے کے نتھنے سے ایک بڑے سانپ جیسا کیڑا نکالا۔ تفصیلات کے مطابق لڑکے نے ڈاکٹروں کو اطلاع دی کہ ایک دم نما چیز نتھنے سے باہر نکل رہی ہے۔ ای این ٹی سے وابستہ ڈاکٹر کشن کے معائنے کے بعد شک ہوا کہ لڑکے کی ناک کے اندر ایک بڑا سانپ جیسا کیڑا ہے۔ ایچ او ڈی ای این ٹی ڈاکٹر عامر سے کیس پر بات کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی گئی اور ناک سے ایک بڑا سانپ جیسا کیڑا نکالا گیا۔ کیڑے کی صحیح نوعیت کی تصدیق کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ جی ایم سی اننت ناگ نے 225 سے زیادہ تھائرائڈ سرجریز، 50 سے زیادہ سالویری گالنڈ/پیروٹیڈ سرجریز کے علاوہ کئ اہم سرجری انجام دی ہے۔ پرنسپل اور ڈین جی ایم سی اننت ناگ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ نجیب نے پورے جوش و جذبے اور مستعدی کے ساتھ دن رات علاقے کے مریضوں کی بے لوث خدمت کرنے پر ای این ٹی کے شعبہ کو سراہا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mir Aftab


 rajesh pande