ڈانڈی مارچ یا نمک ستیہ گرہ نوآبادیاتی ہندوستان میں برطانوی نمک کی اجارہ داری کے خلاف مہاتما گاندھی کی قیادت میں مزاحمت اور عدم تشدد کے احتجاج کی مہم شروع کی تھی، مہاتما گاندھی نے 12 مارچ 1930 کو اپنے سابرمتی آشرم سے ڈانڈی کی طرف مارچ شروع کیا۔ انہوں نے 78 ستیہ گرہیوں کے ساتھ اس 240 میل (390 کلومیٹر) طویل سفر کا آغاز کیا لیکن جب وہ ڈانڈی پہنچے تو بڑی تعداد میں ستیہ گرہ ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ تقریباً 25 دن بعد 6 اپریل 1930 کو صبح 8:30 بجے وہ ڈانڈی پہنچے اور سمندر کے کنارے نمک بنا کر قانون توڑ ا۔ ڈانڈی مارچ کے بعد کے مہینوں میں 80,000 ہندوستانیوں کو گرفتار کیا گیا۔ دراصل برطانوی دور حکومت میں چائے، کپڑا اور نمک جیسی ضروری اشیاءپر حکومت کی اجارہ داری تھی۔ ہندوستانیوں کو نمک بنانے کا حق نہیں تھا، اس کے بدلے انہیں انگلینڈ سے آنے والے نمک کے لیے کئی گنا زیادہ قیمت ادا کرنی پڑتی تھی۔ اس کے خلاف عوامی بیداری اور مزاحمت کے طور پر تاریخ میں مہاتما گاندھی کے ڈانڈی مارچ کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1930 سابرمتی آشرم سے ڈانڈی مارچ مہم کا آغاز
1992 - ماریشس نے جمہوریہ کا اعلان کیا۔
1993 - ممبئی میں متعدد بم دھماکے ہوئے، جن میں 300 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔
1998 - پہلے ٹربو جیٹ انجن کے موجد ہنس جوآخم پابسٹ وون اوہین کا انتقال ۔
2003 - سربیا کے وزیر اعظم زوران جنجیب کو بلغراد میں قتل کر دیا گیا۔
2006 - عراق میں صدام حسین کے خلاف ٹرائل شروع ہوا۔
2008 - پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر مکوت میتھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
-امریکی فضائیہ نے دنیا کے پہلے اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ایف-117 کو اپنے بیڑے سے ہٹا یا۔
2009 - ایئر مارشل ڈی سی کماریا نے فضائیہ کے آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے پہلے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر چارج سنبھالا۔
2018 - یو ایس-بنگلہ ایئر لائنز کا طیارہ نیپال کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گر کر تباہ، کم از کم 51 افراد ہلاک ہوئے۔
پیدائش
1911 - دیانند بندوڈکر - گوا کے سابق وزیر اعلیٰ۔
1913 - یشونت راو¿ چوان - ہندوستانی سیاست دان اور سابق مرکزی وزیر
1950 - ہرموہندر سنگھ بیدی - ہندی مصنف، ہندوستانی ریاست پنجاب سے ماہر تعلیم اور اکیڈمک ایڈمنسٹریٹر
1962 - ایس دامودرن - تمل ناڈو کے ایک مشہور سماجی کارکن ہیں۔
1984 - شریا گھوشال - ہندوستانی گلوکارہ۔
انتقال
2012 - بی جے دیوان آندھرا پردیش کے قائم مقام گورنر
2010 - پی سی ویدیا - ہندوستان کے مشہور ریاضی دانوں میں سے ایک
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan