سپریم کورٹ نے مفت وعدوں پر اظہار تشویش، کہا- لوگوں کو سماج کے مرکزی دھارے کا حصہ بنایا جائے 
نئی دہلی، 12 فروری (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے دہلی میں غریبوں کو مکان فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مفت وعدوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ جسٹس بی آر گو ئی کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ لوگوں کو مفت راشن اور رقم دینے کے بجائے بہتر ہوگا کہ ایسے لوگوں
سپریم کورٹ نے مفت وعدوں پر اظہار تشویش، کہا- لوگوں کو سماج کے مرکزی دھارے کا حصہ بنایا جائے


نئی دہلی، 12 فروری (ہ س)۔

سپریم کورٹ نے دہلی میں غریبوں کو مکان فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مفت وعدوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ جسٹس بی آر گو ئی کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ لوگوں کو مفت راشن اور رقم دینے کے بجائے بہتر ہوگا کہ ایسے لوگوں کو سماج کے مرکزی دھارے کا حصہ بنایا جائے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

عدالت نے کہا کہ انتخابات کے دوران مفت وعدوں کے اعلان اور مفت راشن ملنے کی وجہ سے لوگ کام کرنا پسند نہیں کر رہے ہیں۔ لوگوں کو بغیر کوئی کام کیے مفت راشن اور پیسے مل رہے ہیں۔ سماعت کے دوران، اٹارنی جنرل آر وینکٹ ر مانی نے عدالت کو بتایا کہ مرکز شہری غربت کے خاتمے کے مشن کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے جس میں شہری بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ کی فراہمی سمیت مختلف مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد عدالت نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ حکومت سے ہدایات لیں اور بتائیں کہ یہ پروگرام کب نافذ ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande