عامر خان-سلمان خان کی مقبول فلم 'انداز اپنا اپنا' ایک بار پھر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کے میکرز نے 'انداز اپنا اپنا' کی دوبارہ ریلیز کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ یہی نہیں 'انداز اپنا اپنا' کا نیا ٹیزر 13 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم اپریل 2025 میں دوبارہ ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
عامر خان اور سلمان خان کی اداکاری والی ان کی فلم 'انداز اپنا اپنا' اپریل میں دوبارہ ریلیز کی جائے گی۔ امر، پریم، رام گوپال بجاج، کرائم ماسٹر گوگو، تیجا - 'انداز اپنا اپنا' کے سبھی کردار بہت مقبول ہوئے۔ اس طرح، چونکہ 'انداز اپنا اپنا' دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے، اس لیے جو ناظرین 31 سال پہلے اسے سینما گھروں میں نہیں دیکھ سکے تھے، انہیں 'انداز اپنا اپنا' تھیٹروں میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان 13 فروری کو کیے جانے کا امکان ہے۔
پروڈیوسر ونے سنہا اور ہدایت کار راجکمار سنتوشی 'انداز اپنا اپنا' 4کے کلر میں ریلیز کریں گے۔ فلم 'انداز اپنا اپنا' میں عامر خان، سلمان خان، کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن، شکتی کپور، پریش راول اور وجے کھوٹے نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ 'انداز اپنا اپنا' بالی ووڈ میں کلٹ کلاسک کامیڈی فلم کے طور پر جانی جاتی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی