کانپور، 11 فروری (ہ س)۔ گھاٹم پور تھانہ علاقے کے پراس گاو¿ں کے قریب ایک تیز رفتار ڈی سی ایم بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی۔ جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا اور متوفی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش شروع کر دی۔
حادثے میں زخمیوں کے مطابق تمام لوگ جہان آباد آرہے تھے۔ اس کے بعد ڈی سی ایم شامبھاوی پٹرول پمپ کے قریب ایک درخت سے ٹکرا گئی ۔ اس واقعہ میں ایروا کٹرا ضلع اوریا کے رہنے والے ڈی سی ایم ڈرائیور سونو گپتا اور اکشے کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جب کہ اتل کمار کو شدید چوٹیں آئیں، جسے علاج کے لیے سی ایچ سی گھاٹم پور میں داخل کرایا گیا اور مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا اور ان کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا۔
گھاٹم پور پولیس اسٹیشن کے انچارج دھننجے پانڈے نے بتایا کہ مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور گھر والوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ شکایت ملنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد