یوروپی یونین کے تعاون والے پروجیکٹ ’لون لی۔ای یو‘ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکالرکا بطور اوپن سائنس آفیسر تقرر
نئی دہلی،11فروری(ہ س)۔شعبہ نفسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پروفیسر صائمہ بانوکی نگرانی میں پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علم پرکھر سریواستو کایوروپی یونین کے تعاون کردہ پروجیکٹ ’لون لی۔ای یو‘ میں بطور اوپن سائنس آفیسر تقرر ہواہے۔تین ملین ہوریزن یوروپ گرانٹ و
یوروپی یونین کے تعاون والے پروجیکٹ ’لون لی۔ای یو‘ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکالرکا بطور اوپن سائنس آفیسر تقرر


نئی دہلی،11فروری(ہ س)۔شعبہ نفسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پروفیسر صائمہ بانوکی نگرانی میں پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علم پرکھر سریواستو کایوروپی یونین کے تعاون کردہ پروجیکٹ ’لون لی۔ای یو‘ میں بطور اوپن سائنس آفیسر تقرر ہواہے۔تین ملین ہوریزن یوروپ گرانٹ والی اس اہم پہل کا مقصد یوروپ میں سماجی علاحدگی و تنہائی کو سمجھنا، نشان زد کرنا اور اسے کم کرنا ہے۔پروگرام کا بنیادی نکتہ یورپ میں سماجی علاحدگی اور تنہائی (ایس آئی ایل) ہے جو سرکاروں، محققین اور تنظیموں کو طویل مدتی حل کی تلاش کے لیے متحدکیے ہوئے ہے۔جرمنی کی روہر یونیوسٹی بوچوم(آر یو بی) میں پروفیسر مائیکے لوہمن اس پروجیکٹ میں ہالینڈ کی وریجے یونیورسیٹی ایمسٹرڈیم (وی یو)فرانس کی انیسے بی ہے ویورل سائنس لیب(اے بی ایس ایل)اٹلی کی یونیورسیٹا کٹولیکا ڈیل سیکرو سیورے(یو سی ایس سی) پولینڈ کی ایس ڈبلو پی ایس یونیورسٹی،اٹلی کی میلان ’اسٹیٹ‘ یونیورسٹی اور ہالینڈ کی فیوتی(ایف آئی او ٹی آئی) یونیورسٹی سمیت سات ممتاز یوروپی اداروں کی سربراہی کررہے ہیں۔یہ سارے تنہائی اور اکیلے پن کی سائنسی وجوہات دریافت کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے،پیمائشی آلات کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے اور شواہد پر مبنی تدابیر تیار کریں گے۔سرِدست پرکھر، لون لی۔ای یو پروجیکٹ کے تحت اے بی ایس ایل کے اوپن سائنس اقدامات کی سربراہی کریں گے تاکہ اسے یقینی بنایا جاسکے کہ تحقیق شفاف، قابل رسائی اور موثر ہو۔ ان کی ذمہ داریوں میں رسرچ ڈاٹا مینجمنٹ کے رہنما اصول تیار کرنا، کام خوش اسلوبی سے انجام پذیر ہو اس کے لیے کام کی رفتار اور سمت میں باقاعدگی لانا اور مطبوعات کے اوپن رسائی کو فروغ دیناشامل ہیں۔وہ ڈاٹا کی رازداری ضابطوں کابھی جائزہ لیں گے اور پالیسی سازوں،ڈاکٹروں اور عوام کے لیے تحقیق کے نتائج کی بڑے پیمانے پر نشر و اشاعت کو آسان بنانا بھی ان کے فرائض کا حصہ ہیں۔اس پروجیکٹ کو یوروپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ایولن رینجر کی حمایت حاصل ہے اور گلوبل انی شی ایٹیو آن لون لی نیس اینڈ کنیکشن(جی آئی ایل سی)، او ای سی ڈی سینٹر آن ویل بی انگ(او ای س ڈی۔ڈبلیو آئی ایس ای) اور عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) جیسی اہم عالمی تنظیموں کے ساتھ اس کا اشتراک بھی ہے۔ اوپن سائنس عمل اور عالمی اشتراک و ساجھیداری کی شمولیت کے ذریعے لون لی۔ای یو پروجکیٹ کا مقصد جدید ترین تحقیق کی مدد سے عملی حل کی تلاش ہے جو یوروپ میں زندگیوں کو بہتر کرسکے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande