آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف جوان شدید زخمی
دنتے واڑہ، 11 فروری (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع کے ارن پور تھانہ علاقے کے تحت دنتے واڑہ-سکما سرحد پر پریشر آئی ای ڈی کی زد میں آکر سی آر پی ایف کا ایک جوان شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ایم این شکلا سی آر پی ایف کی 231 بٹالین کی ایف کمپنی میں ہیڈ کانسٹ


Dantewada 

دنتے واڑہ، 11 فروری (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع کے ارن پور تھانہ علاقے کے تحت دنتے واڑہ-سکما سرحد پر پریشر آئی ای ڈی کی زد میں آکر سی آر پی ایف کا ایک جوان شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ایم این شکلا سی آر پی ایف کی 231 بٹالین کی ایف کمپنی میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر تعینات ہیں۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق منگل کے روز کمل پوسٹ سے سی آر پی ایف کے جوان دنتے واڑہ-سکما سرحد پر جاگرگنڈہ کی طرف تلاشی کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ اس دوران ایک سی آر پی ایف جوان کا پیر نکسلیوں کی طرف سے لگائے گئے پریشر آئی ای ڈی پرپڑ گیا جس کے نتیجے میں زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں فوجی کی دونوں ٹانگیں اڑ گئیں۔ ساتھی فوجی انہیں موقع سے نکال کر کیمپ پہنچے، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اہلکاروں کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ زخمی فوجی کو فوری بہتر علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اعلیٰ مرکز رائے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔

دنتے واڑہ کے اے ایس پی آر کے برمن نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی فوجی کا علاج جاری ہے۔ اس کے علاوہ نکسلیوں کے خلاف مہم بھی جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ بستر ڈویژن کے نکسل متاثرہ علاقوں میں، پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مسلسل کارروائی سے مایوس نکسل، فوجیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے دباو¿ میں آئی ای ڈی کا استعمال کر رہے ہیں۔ کبھی فوجی، کبھی دیہاتی اور کبھی مویشی نکسلیوں کی طرف سے لگائے گئے پریشر آئی ای ڈی دھماکوں میں بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ بستر ڈویژن کے نکسل متاثرہ علاقوں میں اس طرح کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جاگرگنڈہ کا یہ وہی علاقہ ہے جہاں سے سی آر پی ایف کے جوانوں نے گزشتہ 4 برسوں میں 200 سے زیادہ آئی ای ڈی برآمد کیے ہیں۔ یہ علاقہ کبھی نکسلیوں کا گڑھ تھا، لیکن اب کمزور نکسلائیٹ فوجیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے مختلف جگہوں پر آئی ای ڈی نصب کر رہے ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande