
کنچن کنج میں حقوق ہمسایہ مہم کا اختتامی پروگرامنئی دہلی،07دسمبر(ہ س)۔
کنچن کنج یونٹ، جماعتِ اسلامی ہند نے حقوقِ ہمسایہ مہم کے تحت ایک عوامی پروگرام منعقد کیا۔اس پروگرام میں مولانا انعام اللہ فلاحی نے خطاب کرتے ہوئے اسلام میں پڑوسیوں کے ساتھ ہمدردی، شفقت اور ذمہ داری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک پرامن اور محبت بھرا سماج اسلامی اصولوں پر عمل سے ہی ممکن ہے۔ پروگرام کی صدارت محترم امیرِ حلقہ جناب سلیم اللہ خان نے کی۔ انھوں نے پڑوسیوں سے خیرخواہانہ تعلقات قائم کرنے پر زور دیا۔ محترم سکندر اعظم صاحب، (امیرِ مقامی کنچن کنج یونٹ) نے بھی حاضرین سے قیمتی مشوروں سے نوازا۔اس مہم کے دوران یہ پیغام دینے کی کوشش ہوئی کہ مثالی پڑوس ہی مثالی سماج کی بنیاد ہے۔ اسلام میں پڑوسیوں کے حقوق کی ادائیگی پر جو زور ملتا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم معاشرے اس کی عملی شہادت پیش کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais