
تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ اور اے آئی اے ڈی ایم کے کی کرشمائی رہنما جے جے للیتا کا 5 دسمبر 2016 کو انتقال ہو گیا تھا۔ اپولو اسپتال میں لمبی بیماری سے نبرد آزما رہنے کے بعد 68 سالہ جے للیتا نے آخری سانس لی۔
چار دہائیوں سے زیادہ وقت تک تمل ناڈو کی سیاست میں موثر کردار نبھانے والی جے للیتا کو ریاست کے عوام ’اما‘ کے نام سے پکارتے تھے۔ وہ 6 بار تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ رہیں اور ریاست کی سب سے مقبول رہنماوں میں سے ایک مانی جاتی ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے پورے تمل ناڈو میں غم کی لہر دوڑ گئی تھی۔ لاکھوں حامی انہیں الوداع کہنے کے لیے امڈ پڑے تھے۔ جے للیتا کے انتقال کے بعد تمل ناڈو کی سیاست میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں اور اے آئی اے ڈی ایم کے میں قیادت کو لے کر رسہ کشی شروع ہوئی تھی۔
دیگر اہم واقعات:
1657 - شاہجہاں کے چھوٹے بیٹے مراد نے خود کو بادشاہ قرار دیا۔
1905 - جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبداللہ پیدا ہوئے۔
1917 - روس میں نئی انقلابی حکومت کی تشکیل اور روس-جرمنی کے درمیان جنگ بندی۔
1932 - ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ نادرہ پیدا ہوئیں۔
1943 - جاپانی ہوائی جہاز نے کولکاتا پر بم گرایا۔
1946 - ہندوستان میں ہوم گارڈ تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔
1950 - سکم ہندوستان کی محفوظ ریاست بنا۔
1955 - مشہور شاعر مجاز کا انتقال ہوا۔
1957 - نامور اسلامی عالم اور مجاہد آزادی مولانا حسین احمد مدنیؒ کا انتقال ہوا۔
1969 - ہندوستان کی مشہور خاتون نشانہ باز انجلی بھاگوت پیدا ہوئیں۔
1993 - ملائم سنگھ یادو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنے تھے۔
1997 - بھگوان بودھ کی جائے پیدائش لمبینی، اٹلی میں پومپیئی اور ہرکولینیم مقامات، شیر شاہ سوری کا تعمیر کردہ روہتاس کا قلعہ اور بنگلہ دیش میں سندر بن کو یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل کیا۔
1998 - روس 2002 میں ہندوستانی بحریہ کو ’کریواک کلاس‘ کے کثیر المقاصد جنگی جہاز دینے پر رضامند۔
1999 - چیچنیا میں روس نے عارضی طور پر فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا۔
1999 - ہندوستانی حسینہ یکتا مکھی ’مس ورلڈ‘ منتخب ہوئیں۔
2000 - امریکی سپریم کورٹ نے صدارتی انتخاب میں جارج بش کے حق میں فیصلہ دیا۔
2001 - افغانستان میں حامد کرزئی کی قیادت میں عبوری حکومت کی تشکیل پر چاروں گروپ متفق۔
2003 - چیچنیا میں ٹرین میں خودکش حملے میں 42 لوگوں کی موت، جبکہ 160 زخمی۔
2003 - دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان حکومت کی 4 روزہ کانفرنس ابوجا میں شروع۔
2005 - ایک نئے قانون کے ذریعے برطانیہ میں ہم جنس پرست مرد اور ہم جنس پرست خاتون کے جائز تعلقات قائم کرنے کو منظوری دی گئی۔
2007 - امریکہ میں جنگی طیارے ایف-16 کو میزائل شکن نظام سے لیس کیا گیا۔
2007 - پاکستان کی سپریم کورٹ نے ایمرجنسی تک میڈیا پر لگی پابندیوں کو چیلنج دینے والی عرضی کو خارج کیا۔
2008 - روس کے صدر دمتری میدویدیو نے اگلی نسل کی جوہری ٹیکنالوجی کو ہندوستان کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کرنے کی تجویز پیش کی۔
2008 - کانگریس نے اشوک چوہان کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا۔
2013 - یمن کے دارالحکومت صنعاء میں وزارت دفاع کے احاطے پر دہشت گردانہ حملے میں 52 لوگوں کی موت۔
2013 - جنوبی افریقہ کے سابق صدر اور ”بھارت رتن“ سے سرفراز نیلسن منڈیلا کا انتقال ہوا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن