جنگ بندی معاہدے کے تحت تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے 18 فوجیوں کو رہا کیا
بنکاک،31دسمبر(ہ س)۔ تھائی لینڈ نے جولائی سے اب تک حراست میں لیے گئے 18 کمبوڈین فوجیوں کو بدھ کے روز رہا کر دیا۔ نئے جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ہفتے کے آخر میں سرحدی تنازعہ ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا، یہ بات کمبوڈین اور تھائی حکام نے بتائی
جنگ بندی معاہدے کے تحت تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے 18 فوجیوں کو رہا کیا


بنکاک،31دسمبر(ہ س)۔ تھائی لینڈ نے جولائی سے اب تک حراست میں لیے گئے 18 کمبوڈین فوجیوں کو بدھ کے روز رہا کر دیا۔ نئے جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ہفتے کے آخر میں سرحدی تنازعہ ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا، یہ بات کمبوڈین اور تھائی حکام نے بتائی۔جنوب مشرقی ایشیائی ہمسایہ مملک کے درمیان جنگ بندی ہفتے کی دوپہر (0500 جی ایم ٹی) سے نافذ ہوئی۔ یوں بیس روزہ لڑائی ختم ہو گئی جس میں کم از کم 101 افراد ہلاک اور دونوں طرف سے نصف ملین سے زیادہ بے گھر ہوئے اور اس میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں، راکٹ حملوں کا تبادلہ اور گولہ باری شامل تھی۔

فوجیوں کو منگل کو واپس جانا تھا لیکن کمبوڈیا کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر تھائی لینڈ نے ان کی رہائی مو¿خر کر دی جبکہ کمبوڈیا نے ان الزامات کی تردید کی۔کمبوڈین وزارتِ دفاع کے ترجمان مالی سوچیتا نے کہا کہ تھائی لینڈ میں 155 دنوں کی حراست کے بعد فوجیوں کو بدھ کی صبح 10 بجے سرحدی چوکی پر حوالے کیا گیا۔جنگ بندی کے معاہدے میں تعطل کے بعد اس ماہ کے اوائل میں سرحدی جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئی تھیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے اس معاہدے کے لیے ثالثی کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande