
کوپن ہیگن،31دسمبر(ہ س)۔ڈنمارک یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے ،جس نے عوامی خطوط کی ترسیل مکمل طور پر بند کر دی ہے۔ سویڈش-ڈینش پوسٹل کمپنی پوسٹ نورڈ نے گزشتہ منگل کو اپنے آخری خطوط پہنچا دیے، جس کے ساتھ ہی ملک میں ڈاک کی 401 سالہ تاریخ کا خاتمہ ہو گیا۔ڈنمارک دنیا کے سب سے زیادہ ڈیجیٹل ممالک میں شمار ہوتا ہے ، سال 2000 کے بعد سے خطوط کی تعداد میں 90 فیصد کمی آ چکی ہے۔ یہ بات سرکاری کمپنی نے مارچ میں اس فیصلے کے اعلان کے وقت بتائی تھی۔اس کے ساتھ ہی اس نے کہا تھا کہ آن لائن خریداری میں اضافے کے باعث وہ اپنی توجہ مکمل طور پر پارسل (پیکج) کی ترسیل پر مرکوز کرے گی۔منگل کے روز آخری خط کوپن ہیگن کے انگما کمیونیکیشنز میوزیم کو دیا گیا، جہاں اسے نمائش کا مستقل حصہ بنا دیا گیا ہے۔سرکاری پوسٹل سروس نے 2025 کے دوسرے نصف میں 1500 سرخ عوامی لیٹر بکس ہٹانا شروع کر دیے، جبکہ 18 دسمبر کو ڈاک ٹکٹوں کی فروخت بھی بند کر دی گئی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan