نیرج کا قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف
بھاگلپور، 31 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کے جوگسر تھانہ علاقہ کے کھرمنی چک محلہ میں گذشتہ 28 دسمبرکی صبح پانی کی ٹنکی سے نیرج کمار عرف راکی کی لاش برآمد ہونے کے بعد سے یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ نیرج کی موت ڈو
نیرج کا قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف


بھاگلپور، 31 دسمبر (ہ س)۔

ضلع کے جوگسر تھانہ علاقہ کے کھرمنی چک محلہ میں گذشتہ 28 دسمبرکی صبح پانی کی ٹنکی سے نیرج کمار عرف راکی کی لاش برآمد ہونے کے بعد سے یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ نیرج کی موت ڈوبنے سے ہوئی، لیکن جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھی واقعہ نے نیا موڑ لیا۔

واقعہ کے بعد سے پولیس ہر پہلو سے مکمل تفتیش کر رہی ہے۔ اگلے دن ایف ایس ایل کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کیا جہاں سے اہم شواہد اکٹھے کیے گئے تھے۔ دریں اثنا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیرج کی موت کو قتل قرار دیا گیا، جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد بھاگلپور کے سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہردے کانت اور سٹی ڈی ایس پی اجے چودھری بدھ کے روز پولیس ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور مکمل جانچ کی۔ عہدیداروں نے واقعہ سے متعلق ہر پہلو کا بغور جائزہ لیا۔

سٹی ڈی ایس پی اجے چودھری نے بتایا کہ پولیس ٹیم تمام زاویوں سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جائے وقوعہ کے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی پورا معاملہ حل ہو جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ نیرج اپنی بوڑھی ماں کے ساتھ اپنے گھر میں اکیلا رہتا تھا، جب کہ اس کا بھائی امریکہ میں کام کرتا ہے۔ نیرج کی آخری رسومات اس کے بھائی کے بیرون ملک سے واپس آنے کے تقریباً 48 گھنٹے بعد کر دی گئیں۔ فی الحال پولیس قتل کے پیچھے محرکات اور قاتلوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande