
ممبئی
، 31 دسمبر(ہ س)۔
برہن ممبئی میونسیپل کارپوریشن انتخابات سے
قبل شیو سینا یو بی ٹی کو اندرونی مخالفت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔پارٹی کی اعلیٰ
قیادت نے ایم این ایس کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا تو کارکنوں میں ٹکٹ تقسیم پر
ناراضگی بھڑک اٹھی اور درجنوں شاکھا پرمکھ، علاقے کے صدر اور سیکڑوں ورکرز نے
اجتماعی استعفے جمع کر دیے۔
اطلاعات
کے مطابق پریل، ورلی، وکرولی اور دیگر یونٹوں میں کارکنوں نے باضابطہ طور پر قیادت
کو استعفیٰ ارسال کیا ہے۔ وارڈ 193 میں ٹکٹ دینے پر اختلاف کے بعد سابق شاکھا
پرمکھ نے آزاد نامزدگی داخل کی، جبکہ وارڈ 196، 197 اور 202 میں بھی ٹکٹ کی تقسیم
کو غیر منصفانہ قرار دے کر ذمہ داران الگ ہو گئے۔ شردھا جادھو کو مسلسل چھٹی بار
موقع ملنے پر وارڈ 202 میں خاص ردعمل دیکھنے میں آیا۔
سنجے
راوت نے بیان میں کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے محض ٹکٹ کے خواہشمند تھے، وفادار کارکن
کبھی فیصلہ بدلنے پر برہم نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ استعفے پارٹی کی صحت پر
اثر نہیں ڈالیں گے۔‘‘
انتخابی
ماحول میں یہ پیش رفت یو بی ٹی کے لیے بڑی آزمائش سمجھی جا رہی ہے، جب کہ متعدد
وارڈوں میں ریبل امیدوار مقابلے کو سخت بنا سکتے ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے