سالنامہ۔2025 : مدھیہ پردیش کے لیے 2025 ٹرانسپورٹ انقلاب کا بنیادی سال رہا
بھوپال، 30 دسمبر (ہ س)۔ سال 2025 مدھیہ پردیش کی ترقیاتی تاریخ میں اس فیصلہ کن موڑ کے طور پر درج ہو رہا ہے، جب ٹرانسپورٹ نظام کو صرف آمد و رفت تک محدود نہ رکھ کر اسے سماجی مساوات، دیہی بااختیاری اور معاشی ترقی کا ذریعہ بنایا گیا۔ ریاست کی جغرافیائی
ایم پی میں سرکاری بسوں کا آغاز


بھوپال، 30 دسمبر (ہ س)۔ سال 2025 مدھیہ پردیش کی ترقیاتی تاریخ میں اس فیصلہ کن موڑ کے طور پر درج ہو رہا ہے، جب ٹرانسپورٹ نظام کو صرف آمد و رفت تک محدود نہ رکھ کر اسے سماجی مساوات، دیہی بااختیاری اور معاشی ترقی کا ذریعہ بنایا گیا۔ ریاست کی جغرافیائی وسعت اور بڑی دیہی آبادی کو دیکھتے ہوئے طویل عرصے سے ایک مضبوط، منظم اور سب کے لیے دستیاب ٹرانسپورٹ نظام کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ اسی ضرورت کا ٹھوس جواب بن کر سامنے آئی وزیر اعلیٰ سگم پریوہن یوجنا، جس نے 2025 میں ریاست کی ٹرانسپورٹ تصویر بدلنے کی سمت طے کر دی۔

دراصل، مدھیہ پردیش کی تقریباً 72 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہے۔ ریاست کے ہزاروں گاؤں ایسے تھے، جہاں باقاعدہ عوامی ٹرانسپورٹ سروس نہیں ہونے کے سبب لوگوں کو تعلیم، صحت اور روزگار تک پہنچنے میں بھاری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ شہروں میں بھی نجی گاڑیوں کی بڑھتی تعداد سے ٹریفک دباو، آلودگی اور وقت کی بربادی جیسے مسائل بڑھ رہے تھے۔ ان چیلنجز کے مد نظر 2025 میں ریاستی حکومت نے وزیر اعلیٰ سگم پریوہن یوجنا کی شروعات کی۔ اس منصوبے کا مقصد ریاست کے سبھی شہروں اور گاوں کو ایک مضبوط، آسان اور کفایتی عوامی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے جوڑنا ہے۔

منصوبے کا دائرہ اتنا وسیع ہے

وزیر اعلیٰ سگم پریوہن یوجنا سے سیدھے طور پر ریاست کے قریب 6 سے 7 کروڑ شہریوں کو فائدہ ملنے کا اندازہ ہے۔ ان میں دیہی علاقوں میں رہنے والی بڑی آبادی کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں اور نگروں کے مسافر بھی شامل ہیں۔ سرکاری اندازے کے مطابق اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں ہی 20 ہزار سے زیادہ گاؤں کو باقاعدہ ٹرانسپورٹ خدمات سے جوڑنے کی تیاری ہے۔ آنے والے سالوں میں یہ تعداد بڑھ کر 30 ہزار سے زیادہ گاؤں تک پہنچ سکتی ہے۔ اس سے ریاست کے دور دراز اور قبائلی علاقوں کو بھی مین اسٹریم سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔

ریاستی سطح کی ہولڈنگ کمپنی سے نظام کو ملتی مضبوطی

سال 2025 کے اس منصوبے کی سب سے اہم خصوصیت ہے ریاستی سطح کی ہولڈنگ کمپنی کی تشکیل۔ یہ کمپنی ٹرانسپورٹ خدمات کے آپریشن، انتظام اور توسیع کی ذمہ داری سنبھالے گی۔ اس سے ریاست میں بکھرے ہوئے ٹرانسپورٹ نظاموں کو یکجا کیا جا سکے گا اور سروس کے معیار پر مسلسل نگرانی ممکن ہوگی۔ اس ڈھانچے سے شہری اور دیہی ٹرانسپورٹ کے درمیان بہتر تال میل بنے گا اور وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہو سکے گا۔

101 کروڑ کا ابتدائی سرمایہ اور آگے کی سرمایہ کاری

وزیر اعلیٰ سگم پریوہن یوجنا کے لیے ریاستی حکومت نے 101 کروڑ روپے کے ابتدائی سرمائے کا انتظام کیا ہے۔ یہ رقم نئی بس سروسز کی شروعات، موجودہ ٹرانسپورٹ وسائل کی جدید کاری، تکنیکی سسٹم اور انتظامی ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں خرچ کی جائے گی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ابتدائی سرمایہ کاری آنے والے سالوں میں کئی گنا معاشی فائدہ دے گی۔ بہتر ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے تجارت، صنعت اور سروس سیکٹر کو رفتار ملے گی، جس سے ریاست کی معیشت کو طویل مدتی فائدہ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سگم پریوہن یوجنا کو روزگار پیدا کرنے کے نقطہ نظر سے بھی بے حد اہم مانا جا رہا ہے۔ اندازہ ہے کہ منصوبے کے مختلف مراحل میں براہ راست تقریباً 40 سے 50 ہزار نئے روزگار پیدا ہوں گے، ان میں ڈرائیور، کنڈکٹر، تکنیکی اسٹاف، میکینک، انتظامی اور انتظامیہ کے ملازم شامل ہوں گے۔ بالواسطہ طور پر ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار اور معاش کے مواقع مل سکتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں مقامی نوجوانوں کو ترجیح دیے جانے سے نقل مکانی پر بھی مثبت اثر پڑنے کی امید ہے۔

دیہی معیشت کو ملے گا نیا سہارا

بہتر ٹرانسپورٹ سے گاوں میں زرعی پیداوار، دودھ، سبزیاں اور دستکاری جیسی مقامی مصنوعات کو بازار تک پہنچانا آسان ہوگا۔ اس سے کسانوں اور چھوٹے تاجروں کی آمدنی بڑھے گی۔ بہتر کنیکٹیویٹی سے دیہی علاقوں کی معاشی سرگرمیوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ اس کے ساتھ ہی تعلیم اور صحت خدمات تک آسان رسائی سے انسانی وسائل کے معیار میں سدھار ہوگا، جس کا طویل مدتی فائدہ ریاست کو ملے گا۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے وزیر اعلیٰ سگم پریوہن یوجنا کو ریاست کی مجموعی ترقی سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ”مدھیہ پردیش میں ٹرانسپورٹ نظام کو مضبوط کرنا ہماری ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ سگم پریوہن یوجنا کے ذریعے ہم کروڑوں شہریوں کی زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔ ہمارا ہدف ہے کہ ریاست کا ہر گاؤں، ہر شہری بہتر کنیکٹیویٹی کے ذریعے ترقی سے جڑے۔ یہ منصوبہ روزگار، تجارت اور سماجی مساوات تینوں کو مضبوطی دے گا۔“

شہری ٹرانسپورٹ اور ماحولیاتی فوائد

شہروں میں بہتر عوامی ٹرانسپورٹ دستیاب ہونے سے نجی گاڑیوں پر انحصار کم ہوگا۔ اس سے ایندھن کی بچت، آلودگی میں کمی اور ٹریفک دباؤ گھٹانے میں مدد ملے گی۔ اندازہ ہے کہ موثر عوامی ٹرانسپورٹ سے شہری علاقوں میں ٹریفک متعلقہ مسائل میں 20-15 فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سگم پریوہن یوجنا سے مدھیہ پردیش کو طویل مدت میں کئی معاشی فوائد ملنے کا امکان ہے، جس میں کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس قدم سے موثر طور پر ریاست کی داخلی تجارت اور بازاروں کی رفتار تیز ہوگی۔ صنعتی اور زرعی سپلائی چین مضبوط ہوگی۔ ٹورزم کو فروغ ملے گا، جس سے مقامی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ بہتر کنیکٹیویٹی سے سرمایہ کاروں کا بھروسہ بڑھے گا، جس میں کہ اس کا جو سب سے بڑا فائدہ دکھتا ہے وہ ہے مضبوط ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے ریاست کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی) میں آنے والے سالوں میں 1 سے 1.5 فیصد تک کا اضافی اضافہ ممکن ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande