بی ایم سی کیلئے این سی پی کی تیسری لسٹ جلد متوقع ،میرٹ پر مبنی امیدوار میدان میں اتریں گے: سنیل تٹکراے
ممبئی ، 30 دسمبر(ہ س)۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر سنیل تٹکراے نے اعلان کیا ہے کہ بی ایم سی انتخابات کیلئے پارٹی کی تیسری امیدوار فہرست بہت جلد جاری ہو جائے گی، جس میں ایسے امیدوار شامل کئے جا رہے ہی
POLITICS NCP BMC CANDIDATES TATKARE


ممبئی

، 30 دسمبر(ہ س)۔ نیشنلسٹ

کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر سنیل تٹکراے نے اعلان کیا ہے کہ بی ایم سی

انتخابات کیلئے پارٹی کی تیسری امیدوار فہرست بہت جلد جاری ہو جائے گی، جس میں ایسے

امیدوار شامل کئے جا رہے ہیں جو سیاسی طور پر مضبوط، تجربہ کار اور پوری قابلیت

رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فہرست میں شامل ہر نام خالص میرٹ اور تنظیمی سفارش کے

بعد دیا جا رہا ہے۔

پریس

کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ شولاپور، پنویل (رائےگڑھ)، کولہاپور اور ناسک میں

مہایوتی اتحاد کے تحت انتخاب لڑا جا رہا ہے۔ بعض مقامات پر این سی پی شیوسینا کے

ساتھ جبکہ چند جگہوں پر تمام اتحادی اکٹھے میدان میں ہیں۔ الگ علاقوں میں سیاسی

حالات مختلف ہوتے ہیں، اسی لیے سیٹ شیئرنگ بھی حالات کے مطابق ڈھالی جاتی

ہے، انہوں نے کہا۔

تٹکراے

نے کہا کہ طویل وقفے کے بعد بلدیہ انتخابات ہو رہے ہیں جس سے خواہشمندوں کی لائن

لمبی ہوئی ہے اور اتحاد میں سیٹیں بانٹتے وقت جگہ چھوڑنا کبھی ناگزیر ہو جاتا ہے۔

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان تمام پیچیدگیوں کے باوجود مہایوتی ریاست بھر میں

اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ این سی پی کی روایتی مضبوط نشستیں

چھ سے سات تک کارپوریشن سطح پر موجود ہیں اور پارٹی ہر علاقے کے حساب سے امیدوار

کھڑی کر رہی ہے۔ کسی مخصوص برادری کی جانب جھکاؤ کا الزام بے بنیاد اور غیر

منصفانہ ہے،

انہوں

نے مزید کہا کہ ممبئی مختلف زبانوں اور مذاہب کا امتزاج رکھنے والا شہر ہے اور

تمام جماعتیں اپنی فہرست میں ہر طبقے کی نمائندگی دے رہی ہیں۔ عیسائی، امبیڈکرائٹ،

ریزرو حلقے، ہندی و اتر بھارتی آبادی کا حصہ— سب کو نمائندگی دینا دستور کے بنیادی

اصولوں کا تقاضا ہے،

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande