جے شنکر بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے
نئی دہلی، 30 دسمبر (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کی آخری رسومات میں حکومت ہند اور عوام کی نمائندگی کریں گے۔ وزارت خارجہ نے آج بتایا کہ وہ کل (31 دسمبر) ڈھاکہ ک
وزیر خارجہ جے شنکر کل سری لنکا کا دورہ کریں گے


نئی دہلی، 30 دسمبر (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کی آخری رسومات میں حکومت ہند اور عوام کی نمائندگی کریں گے۔ وزارت خارجہ نے آج بتایا کہ وہ کل (31 دسمبر) ڈھاکہ کا سفر کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن خالدہ ضیاءکا آج صبح 6 بجے 80 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔بی این پی میڈیا سیل نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر یہ اعلان کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف رہنماو¿ں نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بنگلہ دیش کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کانگریس کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔ دریں اثنا، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ایکس پر کہا کہ عوامی زندگی میں اپنے طویل کیریئر کے دوران خالدہ ضیا نے بنگلہ دیش کے سیاسی سفر میں اہم کردار ادا کیا۔دریں اثنا، بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ضیا کے اہل خانہ، دوستوں اور حامیوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande