رام داس اٹھولے سیٹ تقسیم سے ناراض — مہایوتی نے وعدہ توڑا ، آر پی آئی(اے) کو حصہ نہ ملنے پر سیاسی پارہ گرم
ممبئی ، 30 دسمبر(ہ س)مہایوتی اتحاد کے بی ایم سی انتخابی فارمولے نے آر پی آئی (اٹھولے) کو سخت ناراض کر دیا ہے۔ مرکزی وزیر اور پارٹی سربراہ رامداس اٹھولے نے کہا کہ سیٹ تقسیم اعتماد کی خلاف ورزی ہے اور انہیں اور ا
MAHA POLITICS RPI ANGER BMC SEAT DISTRIBUTION


ممبئی

، 30 دسمبر(ہ س)مہایوتی

اتحاد کے بی ایم سی انتخابی فارمولے نے آر پی آئی (اٹھولے) کو سخت ناراض کر دیا

ہے۔ مرکزی وزیر اور پارٹی سربراہ رامداس اٹھولے نے کہا کہ سیٹ تقسیم اعتماد

کی خلاف ورزی ہے اور انہیں اور ان کی تنظیم کو جان بوجھ کر باہر رکھا گیا۔

مہایوتی

میں بی جے پی کو 137 اور شیوسینا (شندے) کو 90 نشستیں ملی ہیں، مگر آر پی آئی(اے)

کو کوئی سیٹ نہیں دی گئی۔ اٹھولے کا کہنا ہے کہ پیر 4 بجے مجوزہ میٹنگ میں سیٹ شیئرنگ

پر بات ہونی تھی، لیکن اتحادی موجود نہ ہوئے، جسے انہوں نے کارکنوں کی بے

عزتی قرار دیا۔

انہوں

نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب اگر کارکن اجازت دیں تو وہ 50 وارڈز پر آزاد امیدوار

دینے کو تیار ہیں۔

اٹھولے ے

نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ پارٹی نے مہایوتی کے ساتھ وفاداری اور دیانتداری

سے ساتھ نبھایا لیکن سیٹ تقسیم میں انہیں نہ بلانا یا شامل نہ کرنا اعتماد کے ساتھ

غداری ہے، جس سے کارکنوں کا احترام مجروح ہوا۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande