
بقلم: نریندر مودی، وزیراعظم ہند
30 دسمبر 2025
ہندوستان عالمی توجہ کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ ہمارے لوگوں کے اختراعی جوش و خروش کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ آج دنیا ہندوستان کو امید اور اعتماد کے ساتھ دیکھتی ہے ۔ وہ اس طریقے کی تعریف کرتے ہیں جس میں اگلی نسل کی اصلاحات کے ساتھ ترقی کی رفتار کو تیز کیا گیا ہے، جو بین شعبہ جاتی ہیں اور ملک کی ترقی کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں ۔
میں بہت سے لوگوں کو بتاتا رہا ہوں کہ ہندوستان ریفارم ایکسپریس میں سوار ہوا ہے ۔
اس ریفارم ایکسپریس کا بنیادی انجن ہندوستان کی آبادی ، ہماری نوجوان نسل اور ہمارے لوگوں کا ناقابل تسخیر جذبہ ہے ۔
سال2025 کو ہندوستان کے لیے ایک ایسے سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب اس نے ایک مسلسل قومی مشن کے طور پر اصلاحات پر توجہ مرکوز کی ، جس کا احاطہ گزشتہ 11 سالوں میں زمینی سطح پر کیا گیا ۔ ہم نے اداروں کو جدید بنایا ، حکمرانی کو آسان بنایا اور طویل مدتی ، جامع ترقی کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔
ہم اعلی عزائم، تیزی سے عمل درآمد اور گہری تبدیلی کے ساتھ فیصلہ کن طور پر آگے بڑھے۔ یہ اصلاحات شہریوں کو وقار کے ساتھ زندگی گزارنے ، کاروباریوں کو اعتماد کے ساتھ اختراع کرنے اور اداروں کو وضاحت اور اعتماد کے ساتھ کام کرنے کے قابل بنانے کے بارے میں ہیں۔
یہاں میں کی گئی اصلاحات کی چند مثالیں پیش کرتا ہوں ۔
جی ایس ٹی اصلاحات:
• 5 فیصد اور 18 فیصد کا صاف ستھرا دو سلیب والاڈھانچہ نافذ کیا گیا ہے ۔
• گھرانوں ، ایم ایس ایم ایز ، کسانوں اور محنت کشوں پر بوجھ کم کیا گیا ہے ۔
• اس کا مقصد تنازعات میں کمی اور بہتر تعمیل کو یقینی بنانا ہے ۔
• اس اصلاح نے صارفین کے جذبات اور مانگ کو تقویت دی ہے ۔ تہواروں کے موسم میں فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔
متوسط طبقے کے لیے بے مثال راحت:
• پہلی بار ایسے افراد جن کی سالانہ آمدنی 12 لاکھ روپے تک ہے، انہیں کوئی انکم ٹیکس نہیں دینا ہوگا ۔
• 1961 کے فرسودہ انکم ٹیکس ایکٹ کو جدید اور سادہ انکم ٹیکس ایکٹ ، 2025 سے تبدیل کر دیا گیا ہے ۔
• یہ اصلاحات ایک ساتھ مل کر ایک شفاف ، ٹیکنالوجی پر مبنی ٹیکس انتظامیہ کی طرف ہندوستان کے اقدام کی نشاندہی کرتی ہیں ۔
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ:
• ’’چھوٹی کمپنیوں‘‘ کی تعریف میں توسیع کی گئی ہے اور اس میں ان فرموں کو شامل کیا گیا ہے جن کا کاروبار 100 کروڑ روپے تک ہے۔
• ہزاروں کمپنیوں کے لیے تعمیل کا بوجھ اور اس سے وابستہ اخراجات کم ہو جائیں گے ۔
سو فیصدایف ڈی آئی انشورنس اصلاحات:
• ہندوستانی انشورنس کمپنیوں میں 100 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت ۔
• اس سے لوگوں کے لیے بیمہ تک رسائی اور تحفظ کو فروغ ملے گا ۔
• بہتر مسابقت کے علاوہ ، یہ لوگوں کے لیے بیمہ کے بہتر انتخاب اور بہتر خدمات کی فراہمی کی پیشکش کرے گا ۔
سیکیورٹیز مارکیٹ اصلاحات:
• سیکیورٹیز مارکیٹ کوڈ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے ۔ یہ سیبی( ایس ای بی آئی) میں گورننس کے اصولوں کو فروغ دے گا، سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بھی بڑھائے گا ، تعمیل کے بوجھ کو کم کرے گا اور وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی سے چلنے والی سیکیورٹیز مارکیٹ کو بروئے کار لائے گا ۔
• یہ اصلاحات کم تعمیل اور دیگر اخراجات کی وجہ سے بچت کو یقینی بنائیں گی ۔
میری ٹائم اینڈ بلیو اکانومی اصلاحات:
• پارلیمنٹ کے ایک ہی اجلاس یعنی مانسون اجلاس میں ، پانچ تاریخی سمندری قوانین یعنی بل آف لیڈنگ ایکٹ، 2025 ؛ کیریج آف گڈز بائی سی بل، 2025 ؛ کوسٹل شپنگ بل، 2025 ؛ مرچنٹ شپنگ بل، 2025 ؛ اور انڈین پورٹس بل، 2025 منظور کیے گئے۔
• یہ اصلاحات دستاویزات سازی کو آسان بناتی ہیں ، تنازعات کے حل کو سہل کرتی ہیں اور لاجسٹک لاگت کو کم کرتی ہیں ۔
• 1908 ، 1925 اور 1958 کے پرانے قوانین کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔
جن وشواس... جرائم کے دور کا خاتمہ:
• سینکڑوں پرانے قوانین کو ختم کر دیا گیا ہے ۔
• ریپیلنگ اینڈ امینڈمنٹ بل 2025 کے ذریعے 71 قوانین کو منسوخ کیا گیا ہے ۔
کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا:
• مصنوعی ریشوں ، سوت ، پلاسٹک ، پولیمر اور بیس میٹلز میں کل 22 کیو سی اوز کو منسوخ کر دیا گیا ، جبکہ مختلف اسٹیل ، انجینئرڈ ، الیکٹریکل ، الائے اور کنزیومر اینڈ پروڈکٹ کیٹیگریز میں 53 کیو سی اوز کو معطل کر دیا گیا ، جس میں صنعتی اور صارف مٹیریئل کے وسیع میدان عمل کا احاطہ کیا گیا ہے ۔
• اس سے ملبوسات کی برآمدات میں ہندوستان کا حصہ بڑھے گا ؛ جوتے ، آٹوموبائل جیسی متنوع صنعتوں میں پیداواری لاگت کم ہوگی ؛ الیکٹرانکس ، سائیکلوں اور آٹوموٹو مصنوعات کے تعلق سے گھریلو صارفین کے لیے کم قیمتیں یقینی بنیں گی۔
تاریخ ساز لیبر اصلاحات:
• 29 منتشر قوانین کو چار جدید ضابطوں میں ضم کرتے ہوئے لیبر قوانین کو نئی شکل دی گئی ہے ۔
• ہندوستان نے ایک ایسا لیبر فریم ورک تشکیل دیاہے، جو کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دیتے ہوئے کارکنوں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے ۔
• ان اصلاحات میں مناسب اجرت ، اجرتوں کی بروقت ادائیگی ، ہموار صنعتی تعلقات ، سماجی تحفظ اور محفوظ کام کی جگہوں، جیسے معاملات پر خصوصی توجہ مرکوزکی گئی ہے۔
• یہ اصلاحات افرادی قوت میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بناتی ہیں ۔
• غیر منظم کارکنوں بشمول کنٹریکٹ ورکرز کو ای ایس آئی سی اور ای پی ایف او کے تحت لایا جاتا ہے، جس سے باضابطہ افرادی قوت کی کوریج میں توسیع ہوتی ہے ۔
ہندوستانی مصنوعات کے لیے متنوع اور توسیع شدہ منڈیاں:
• نیوزی لینڈ ، عمان اور برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدے ۔ ان سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی کاروباریوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی ۔ جو عالمی معیشت میں ایک قابل اعتماد اور مسابقتی شراکت دار کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرتے ہیں ۔
• سوئٹزرلینڈ ، ناروے ، آئس لینڈ اور لیکٹینس ٹائن پر مشتمل آزادی تجارتی ادراے کے ساتھ آزاد تجارتی سمجھوتے (ایف ٹی اے) کو فعال کر دیا گیا ہے ۔ یہ ترقی یافتہ یورپی معیشتوں کے ساتھ ہندوستان کا پہلا ایف ٹی اے ہے ۔
نیوکلیائی توانائی اصلاحات:
• شانتی ایکٹ ہندوستان کے صاف ستھری توانائی اور ٹیکنالوجی کے سفر میں تبدیلی لانے والا ایک قدم ہے ۔
• نیوکلیائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی محفوظ اور ذمہ دار توسیع کے لیے ایک مضبوط فریم ورک کو یقینی بناتا ہے ۔
• ہندوستان کو اے آئی دور کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بناتا ہے ، جیسے پاورنگ ڈیٹا سینٹرز ، ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ ، گرین ہائیڈروجن اور ہائی ٹیکنالوجی انڈسٹریز ۔
• صحت کی دیکھ بھال ، زراعت ، خوراک کی یقینی فراہمی ، پانی کے انتظام ، صنعت ، تحقیق اور ماحولیاتی استحکام میں نیو کلیائی ٹیکنالوجیز کے پرامن اطلاق کو فروغ دینا ، جامع ترقی اور زندگی کے بہتر معیار کی حمایت کرتا ہے ۔
• نجی شعبے کی شرکت ، اختراع اور ہنر مندی کے فروغ کے لیے نئے راہیں کھولتا ہے ۔ ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اور اگلی نسل کے توانائی کے حل میں قیادت کرنے کے مواقع پیدا کرتا ہے ۔
یہ سرمایہ کاروں ، اختراع کاروں اور اداروں کے لیے ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کرنے ، سرمایہ کاری کرنے ، اختراع کرنے اور ایک صاف ستھرا ، پائیدار اور مستقبل کے لیے تیار توانائی کے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کا ایک موقع ہے ۔
دیہی روزگار کی ضمانت کے ضمن میں ایک تاریخ ساز اصلاح:
• وکست بھارت - جی رام جی ایکٹ ، 2025 روزگار گارنٹی فریم ورک روزگار کی گارنٹی کو 100 سے بڑھا کر 125 دن کر تا ہے ۔
• اس کے نتیجے میں گاؤں کے بنیادی ڈھانچے اور ذریعہ معاش کو مستحکم کرنے کے سبب اخراجات میں اضافہ ہوگا ۔
• اس کا مقصد دیہی کاموں کو زیادہ آمدنی اور بہتر اثاثوں کو یقینی بنانے کے لیے ایک ذریعہ میں تبدیل کرنا ہے ۔
تعلیمی اصلاحات:
پارلیمنٹ میں بل پیش کیا گیا ہے ۔
• واحد ، متحد اعلی تعلیم انضباطی نظام قائم کیا جائے گا ۔
• وکست بھارت شکشا ادھیشٹھان، یو جی سی ، اے آئی سی ٹی ای ، این سی ٹی ای جیسے متعدد متجاوز اداروں کی جگہ لے گا ۔
• اختراع اور تحقیق کو فروغ دینے کے ساتھ ادارہ جاتی خود مختاری کو مستحکم کیا جائے گا ۔
جو چیز 2025 کی اصلاحات کو اہم بناتی ہے وہ نہ صرف ان کی جہت بلکہ ان کا بنیادی فلسفہ بھی ہے ۔ ہماری حکومت نے جدید جمہوریت کی اصل روح کو برقرار رکھتے ہوئے کنٹرول کی جگہ اشتراک اور ضابطوں کی جگہ سہولت کو ترجیح دی ہے ۔
ان اصلاحات کو چھوٹے کاروباروں ، نوجوان پیشہ ور افراد ، کسانوں ، مزدوروں اور متوسط طبقے کی حقیقی مسائل کو تسلیم کرتے ہوئے ہمدردی کے ساتھ وضع کیا گیا تھا ۔ انہیں مشاورت کے ذریعے تشکیل دی گئی ، اعداد و شمار کے ذریعے رہنمائی کی گئی اور ہندوستان کی آئینی اقدار میں شامل کیا گیا ۔ یہ اصلاحات کنٹرول پر مبنی معیشت سے ہٹ کر ایسی معیشت کی طرف بڑھنے کی ہماری دہائی طویل کوششوں کو رفتار دیتی ہیں، جو اعتماد کے فریم ورک کے اندر کام کرتی ہیں اور شہریوں کو مرکز ی حیثیت دیتی ہیں ۔
ان اصلاحات کا مقصد ایک خوشحال اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر ہے ۔ وکست بھارت کی تعمیر ہماری ترقی کے راستے کی بنیاد ہے ۔ ہم آنے والے سالوں میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل جاری رکھیں گے ۔
میں ہندوستان اور بیرون ملک میں ہر ایک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہندوستان کی ترقی کی داستان کے ساتھ اپنے رشتے کو مضبوط بنائیں۔
ہندوستان پر بھروسہ کرتے رہیں اور ہمارے لوگوں میں سرمایہ کاری کرتے رہیں!
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan