راجکوٹ میں دھرو جوریل کاطوفان، وجے ہزارے ٹرافی میں پہلی لسٹ-اے سنچری بنائی
راجکوٹ، 29 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز دھرو جوریل نے وجے ہزارے ٹرافی 2025-26 میں اتر پردیش کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جوریل نے بڑودہ کے خلاف میچ میں اپنے کیریئر کی پہلی لسٹ-اے سنچری بنائی۔ تیسرے نمبر پر آتے ہوئے، 24 سالہ ج
راجکوٹ میں دھرو جوریل کاطوفان، وجے ہزارے ٹرافی میں پہلی لسٹ-اے سنچری بنائی


راجکوٹ، 29 دسمبر (ہ س)۔

ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز دھرو جوریل نے وجے ہزارے ٹرافی 2025-26 میں اتر پردیش کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جوریل نے بڑودہ کے خلاف میچ میں اپنے کیریئر کی پہلی لسٹ-اے سنچری بنائی۔

تیسرے نمبر پر آتے ہوئے، 24 سالہ جوریل نے صرف 78 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور 160 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ ان کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اتر پردیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 369 کا بڑااسکور بنایا۔ جوریل فاسٹ باو¿لر راشیخ سلام کے خلاف خاصے جارحانہ تھے، انہوں نے صرف 14 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔

2025-26 وجے ہزارے ٹرافی میں دھرو جوریل کی یہ مسلسل تیسری متاثر کن کارکردگی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے حیدرآباد اور چنڈی گڑھ کے خلاف پہلے دو میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کی تھیں اور اب سنچری کے ساتھ انہوں نے اپنی عمدہ فارم کی تصدیق کردی ہے۔ دھرو جوریل حال ہی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے، لیکن انہیں وہاں کھیلنے کا موقع نہیں ملاتھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande