
ملبورن، 29 دسمبر (ہ س)۔ آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے واضح کیا ہے کہ تجربہ کار بلے باز عثمان خواجہ سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ (ایس سی جی) میں انگلینڈ کے خلاف پانچواں اور آخری ایشز ٹیسٹ کھیلیں گے اور یہ ان کا آخری ٹیسٹ میچ نہیں ہوگا۔ میڈیا میں حالیہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سڈنی ٹیسٹ خواجہ کا آخری بین الاقوامی میچ ہو سکتا ہے۔ 39 سالہ خواجہ موجودہ آسٹریلیائی ٹیم کے معمر ترین کھلاڑی ہیں۔ ٹیم کی تبدیلیوں اور مستقبل کے منصوبوں کی وجہ سے حالیہ میچوں میں ان کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی گئی ہے جس سے ان کی جگہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ٹریوس ہیڈ کو اوپنر نامزد کیے جانے کے بعد خواجہ نے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں چوتھے نمبر پر اور ملبورن میں چوتھے ٹیسٹ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کی۔
تاہم اینڈریو میکڈونلڈ نے ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواجہ سے اپنے مستقبل کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔میکڈونلڈ نے پیر کو ملبورن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ وہ سڈنی میں اپنے کیرئیر کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔ اس کیلنڈر سال میں ان کی پرفارمنس سلیکشن کے لائق رہی، اس لیے وہ سڈنی ٹیسٹ میں کھیلیں گے۔خواجہ نے بھی اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا۔ وہ 4 جنوری سے شروع ہونے والے سڈنی ٹیسٹ سے قبل اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے کوئینز لینڈ واپس آ گئے ہیں۔
ایشز کی اب تک کی کارکردگی
87 میچوں کے ٹیسٹ کھلاڑی عثمان خواجہ کو اس ایشز سیریز (پرتھ) کے پہلے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے وہ برسبین میں دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔ وہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 82 کی اہم اننگز کھیلنے کے لیے واپس آئے، جس سے آسٹریلیا کو دو میچ باقی رہ کر سیریز جیتنے میں مدد ملی۔تاہم، ملبورن ٹیسٹ میں خواجہ کی کارکردگی مایوس کن رہی، انہوں نے دو اننگز میں 29 اور 0 اسکور کیے، جسے آسٹریلیا نے چار وکٹوں سے کھو دیا۔اگرچہ دوسری اننگز میں ان کے آو¿ٹ ہونے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اعداد و شمار کے لحاظ سے، انہوں نے اس سیریز میں کئی دوسرے آسٹریلوی بلے بازوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جن میں اوپنرز جیک ویدرالڈ، مارنس لیبوشین، اور آل راو¿نڈر کیمرون گرین شامل ہیں۔ آسٹریلیا کو اس وقت پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan