
ممبئی
، 29 دسمبر(ہ س)۔
بی ایم
سی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کو 66 امیدواروں
پر مشتمل پہلی فہرست جاری کر دی۔ اعلان کرتے ہوئے ممبئی بی جے پی صدر امت ساٹم نے
بتایا کہ بی جے پی 227 میں سے 128 سیٹوں پر مقابلہ کرے گی اور باقی امیدواروں کے
نام جلد پیش کیے جائیں گے۔
فہرست میں
نوجوان قیادت کو نمایاں جگہ دی گئی ہے۔ تیجسوی گھوسالکر جو شیوسینا (یو بی ٹی) سے
بی جے پی میں آئی تھیں، انہیں دھیسر وارڈ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ نو ناتھ بان جو ریاستی
بی جے پی کے ترجمان بھی ہیں اور کانگریس سے رجوع کرنے والے روی راجہ سمیت کئی نام
اس فہرست میں شامل ہیں۔ ساتھ ہی مکرند نارویکر اور گنیش کھنکر جیسے چہرے بھی امیدواروں
کی صف میں موجود ہیں۔ پارٹی نے اس فہرست میں اتر بھارتی ووٹ بینک کی نمائندگی بھی یقینی
بنائی ہے۔
بی جے پی
یہ انتخاب شیوسینا (شندے گروپ) اور این سی پی (اے پی) کے ساتھ اتحاد میں لڑ رہی
ہے۔ ساٹم نے کہا کہ اتحادی جماعتیں مل کر مہم چلائیں گی اور سبھی امیدواروں کو کامیاب
بنانے کیلئے مشترکہ طور پر زور لگایا جائے گا۔ انھوں نےکہا کہ ’’بی جے پی اتحاد
ممبئی میونسپل کارپوریشن ضرور جیتے گا اور اگلا میئر بھی ہمارا ہوگا‘‘۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے