پونچھ میں ایک کھیت سے مشتبہ ڈرون برآمد ۔
جموں, 29 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیر کے روز پولیس نے سرحدی علاقے کے ایک اگلے گاؤں میں واقع کھیت سے ایک نامعلوم اور لاوارث ڈرون برآمد کر کے ضبط کر لیا۔ حکام کے مطابق اس واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گ
Drone. Su


جموں, 29 دسمبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیر کے روز پولیس نے سرحدی علاقے کے ایک اگلے گاؤں میں واقع کھیت سے ایک نامعلوم اور لاوارث ڈرون برآمد کر کے ضبط کر لیا۔ حکام کے مطابق اس واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کو مینڈھر سیکٹر کے گاؤں گوہلیڈ میں ایک کھیت میں ڈرون پڑے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا۔ ڈرون کے ماخذ اور ممکنہ مقصد کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر ضلع ادھم پور کے چنینی علاقے کے سدھمہادیو میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے چلائی گئی تلاشی مہم کے دوران اے کے اسالٹ رائفل کی ایک میگزین اور سات زندہ کارتوس برآمد کیے گئے۔ حکام کے مطابق یہ اسلحہ ایک کھلے میدان سے ملا، تاہم اس سلسلے میں کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande