روس کا یوکرین پر حملہ، ’روس امن نہیں چاہتا‘:یوکرینی صدر زیلینسکی
کیف،28دسمبر(ہ س)۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے رات بھر دارالحکومت کئیو پر جاری رہنے والا شدید میزائل اور ڈرون حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے تقر
روس کا یوکرین پر حملہ، ’روس امن نہیں چاہتا‘:یوکرینی صدر زیلینسکی


کیف،28دسمبر(ہ س)۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے رات بھر دارالحکومت کئیو پر جاری رہنے والا شدید میزائل اور ڈرون حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے تقریباً 500 ڈرون اور 40 میزائل کئیو کی جانب داغے، جن کا ہدف توانائی اور شہری علاقے تھا۔

یوکرین کے صدر سنیچر کے روز فلوریڈا روانہ ہوئے، جہاں وہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں امریکی اور یوکرینی نمائندوں کے درمیان طے پانے والے 20 نکاتی امن منصوبے پر بات چیت ہوگی۔یوکرین میں مقامی حکام کے مطابق دس گھنٹے تک جاری رہنے والے روسی حملے میں دو افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے۔ میزائل اور ڈرون حملوں نے توانائی کے شعبے کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں کئیو اور قریبی اضلاع کی 40 فیصد رہائشی عمارتوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

یوکرین کے ترقیاتی وزیر اولیکسی کولیبا نے تصدیق کی کہ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب روس کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے جنھیں اس کے بقول ’یوکرینی مسلح افواج اور فوجی صنعتی اداروں کے مفاد میں استعمال کیا جا رہا تھا۔‘

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande