اناؤ کیس پر ممبئی یووتھ کانگریس کا لوکل میں احتجاج ، کلدیپ سینگر کی سزا معطلی کے خلاف مسافروں سے مکالمہ
ممبئی ، 28 دسمبر(ہ س)اناؤ ریپ معاملے میں سابق بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر کی سزا معطل ہونے کے بعد سیاسی ماحول میں ایک نیا غصہ دیکھا گیا، جس کے تحت ممبئی یوتھ کانگریس نے لوکل ٹرین میں احتجاجی مہم چلائی۔ پارٹی کی صدر
POLITICS MAHA YOUTH CONGRESS UNNAO PROTEST


ممبئی

، 28 دسمبر(ہ س)اناؤ ریپ معاملے میں سابق بی جے پی ایم ایل

اے کلدیپ سینگر کی سزا معطل ہونے کے بعد سیاسی ماحول میں ایک نیا غصہ دیکھا گیا،

جس کے تحت ممبئی یوتھ کانگریس نے لوکل ٹرین میں احتجاجی مہم چلائی۔ پارٹی کی صدر

زینت شبرین کی قیادت میں کارکن سانتاکروز سے چرچ گیٹ تک ٹرین میں سفر کرتے رہے اور

راستے میں مسافروں کو معاملے کی پس منظر اور عدالتی فیصلے سے متعلق آگاہ کرتے رہے۔

اس

دوران پارٹی عہدیداران نے کہا کہ بی جے پی کے بیٹی بچاؤ نعروں کے پیچھے

اصل عمل اس کے برخلاف ہے، کیونکہ مجرموں کو رعایت دینے کی مثالیں سامنے آ رہی ہیں۔

زینت شبرین نے کہا کہ یہ فیصلہ ہر اس لڑکی کے لئے دھچکہ ہے جو انصاف کی امید رکھتی

ہے، اس لیے یووتھ کانگریس خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ لڑائی جاری رہے گی۔

مہم میں

پون مجیٹھیا، سنتوش گپتا، شیو جتن یادو، پرگیا دھاولے اور دیگر موجود تھے جنہوں نے

ریلوے کوچز میں عوام سے براہ راست گفتگو کی، پمفلٹ تقسیم کیے اور حکومت پر خواتین

کے تحفظ میں ناکامی کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے دعووں اور عملی

رویے میں شدید تضاد ہے جسے لوگوں کے سامنے لانے کے لئے یہ اقدام ضروری تھا۔

کارکنوں

نے واضح کیا کہ انصاف کی بحالی تک احتجاج، بیداری مہم اور آواز اٹھانے کا سلسلہ نہیں

رکے گا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande