ایم پی اور مہاراشٹر کا رشتہ جغرافیائی ہی نہیں، ثقافتی شعور اور مشترکہ وراثت کا ہے: موہن یادو
مہاراشٹر شکشن منڈل جبل پور کے پروگرام میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فڑنویس بھی شامل ہوئے بھوپال، 28 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے درمیان تعلق صرف جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ سنت روایت، ثقاف
مہاراشٹر شکشن منڈل کی صد سالہ تقریبات سے اندور سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ


مہاراشٹر شکشن منڈل جبل پور کے پروگرام میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فڑنویس بھی شامل ہوئے

بھوپال، 28 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے درمیان تعلق صرف جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ سنت روایت، ثقافتی شعور اور سماجی اصلاح کی مشترکہ وراثت سے جڑا ہوا ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کے خیالات کی بنیاد پر باجی راو پیشوا، شندے، ہولکر اور گائیکواڑ شاہی خاندانوں نے مدھیہ پردیش کی ترقی اور ثقافت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اتوار کو جبل پور میں مہاراشٹر شکشن منڈل کی صد سالہ سالانہ تقریب سے اندور سے ورچوئل خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ادارے کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سال 1926 میں قائم اس ادارے نے آزادی سے پہلے اور بعد میں تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تقریب میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، ریاست کے تعمیرات عامہ کے وزیر راکیش سنگھ اور ٹرانسپورٹ اور اسکول ایجوکیشن وزیر ادے پرتاپ سنگھ بھی خصوصی طور پر موجود رہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے تعلیم کے شعبے میں حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے میں مدھیہ پردیش صف اول کی ریاستوں میں سے ایک ہے۔ ریاستی حکومت نے 55 اضلاع میں ’پی ایم ایکسی لینس کالج‘ شروع کیے ہیں۔ ساتھ ہی، نصاب میں لوک نائکوں اور عوامی رہنماؤں کی سوانح حیات کو شامل کیا گیا ہے، جس سے نوجوان نسل ترغیب لے سکے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کھرگون میں ٹنٹیا ماما یونیورسٹی، گنا میں تاتیا ٹوپے یونیورسٹی اور گوالیار میں رانی اونتی بائی یونیورسٹی شروع کیے ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف تاریخ پر فخر کرنے سے کام نہیں چلے گا، بلکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسی تکنیکوں کے لیے نئی نسل کو تیار کرنا ہوگا۔ اگر مہاراشٹر شکشن منڈل جبل پور میں مراٹھی زبان سکھانے کے لیے کوئی نیا منصوبہ یا کورس شروع کرتا ہے، تو مہاراشٹر حکومت اس کے لیے ضروری فنڈ اور پورا تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی نئی تعلیمی پالیسی میں مادری زبان میں تعلیم، یہاں تک کہ میڈیکل اور انجینئرنگ میں بھی مادری زبان کو ترجیح دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ فڑنویس نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج نے ’سوراج‘ کے ساتھ ’سودھرم‘ اور ’سوبھاشا‘ کا نعرہ دیا تھا۔ انہوں نے پانی پت کی جنگ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مراٹھوں نے صرف اپنی سلطنت کے لیے نہیں، بلکہ پورے ہندوستان کی حفاظت کے لیے لڑائی لڑی تھی۔ مراٹھی شخص کبھی محدود سوچ نہیں رکھتا بلکہ اس کا نقطہ نظر ہمیشہ ملک گیر اور عالمی ہوتا ہے۔

انہوں نے ادارے کو مستقبل کے لیے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونی کیشن کا دور دیکھا ہے لیکن اب دنیا ’آرٹیفیشل انٹیلی جنس‘ کی لہر کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس کا تعلیم کے شعبے پر گہرا اثر پڑے گا۔ انہوں نے ادارے کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ اگلے 25 سے 50 سالوں کا منصوبہ بنائیں اور طلبہ کو اے آئی کے چیلنجز کے لیے تیار کریں۔

تقریب میں راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سمترا بالمیک، رکن پارلیمنٹ آشیش دوبے، میئر جگت بہادر سنگھ انو، رکن اسمبلی اجے وشنوئی، ڈاکٹر ابھیلاش پانڈے، نیرج سنگھ، میونسپل کارپوریشن صدر رکنز وج، سینئر سماجی کارکن اور مفکر پرشانت پال، اکھلیش جین، سٹی صدر رتنیش سونکر، مشہور ڈاکٹر جامدار سمیت مہاراشٹر شکشن منڈل کے عہدیداران، اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande