الحکمہ ہربلس سینٹر کا جیت پور میں افتتاح
نئی دہلی، 28دسمبر(ہ س)۔ یونانی ہربل طریقہ علاج کو فروغ دینے اور سستا اور بہتر علاج فراہم کرنے کے مقصد سے الحکمہ ہربلس کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مفتی حسام الدین، خطیب و امام، چاند مسجد ابو لفضل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ حکیم ضیائالدین احم
الحکمہ ہربلس سینٹر کا جیت پور میں افتتاح


نئی دہلی، 28دسمبر(ہ س)۔ یونانی ہربل طریقہ علاج کو فروغ دینے اور سستا اور بہتر علاج فراہم کرنے کے مقصد سے الحکمہ ہربلس کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مفتی حسام الدین، خطیب و امام، چاند مسجد ابو لفضل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ حکیم ضیائالدین احمد، چیرمین، الحکمہ فاﺅنڈیشن نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت فرمائی۔ پروگرام کا آغازمفتی انس قاسمی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعدمفتی حسام الدین قاسمی نے کہا کہ اسلام وہ مذہب ہے جس نے جسمانی اعتبار سے انسان کی رہنمائی کی ہے۔ انہوں نے احادیث کی روشنی میں صحت کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور امراض کے تعلق سے لوگوں کہ طب نبوی کا مطالعہ کرنے کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں کہا کہ اگر انسان صحت مند ہے تو وہ ہر کام بہ آسانی کر سکتا ہے۔ مفتی حسام الدین نے وقت کی اہمیت پر بھی سیرحاصل گفتگو کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ضیائالدین احمد، چیرمین الحکمہ فاﺅنڈیشن نے اس بات پر افسوس کا اظہار کے کہ خطبہ جمعہ میں ائمہ کرام نہ جانے کیوں صحت کو نظر انداز کر تے ہیں، انہوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روز قیامت انسان سے اللہ کی نعمتوں اور انعمات کے بارے میں سوال کیا جائیگا، انہوں کہا کہ ہمارے مال اور ہماری جان کو اللہ تعالیٰ نے جنت کے بدلے میں خرید لیا ہے اس لئے مسلمانوں کہ اللہ کی مرضی کے مطابق ہی اپنی جان اور اپنے مال کا تصرف کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر ضیائالدین احمد نے ائمہ حضرات سے صحت کے موضوع کو خطبہ جمعہ میں شامل کرنے کی اپیل کی۔ڈاکٹرصاحب نے غذا پر بھی بحث کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق اور صحت کا خیال رکھتے ہوئے کھانا کھانے پر زور دیا، انہوں نے صحت کے لئے مفیدغذا پر ہی اکتفا کرنے کی لوگوں سے اپیل کی۔اس موقع پر ڈاکٹرمحمود احمد خان اور دیگر ائمہ اکرام نے بھی خاص شرکت کی۔ واضع رہے کہ یہ سینٹر الحکمہ فاﺅنڈیشن کے کوآرڈینیشن میں چلایا جا رہا ہے۔ بنیادی طور پر الحکمہ فاﺅنڈیشن تعلیم، معاش، صحت اور سماجی خدمات پر تقریباّ ۰۳ سال سے کام کر رہی ہے۔۔ اس موقع پر جیت پور کے لوگوں نے بڑی تعداد،میں شرکت کی اور الحکمہ فاﺅنڈیشن کی اس کوشش کو سراہا۔ الحکمہ فاﺅندیشن اس وقت جیت پور میں ایک لائبریری، کمپیوٹر سینٹر اور سلائی کڑہائی سینٹر چلا رہی ہے۔ اس کے علاوہ فاﺅنڈیشن انگلش لینگویج کوچنگ سینٹر او بیداری مہم بھی وقتاّ فہ وقتاّآرگنائز کرتی رہتی ہے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض جناب سید معاز قاسمی نے انجام دئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande