
بھوپال، 27 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے پل پاترا علاقے میں واقع ٹمبر مارکیٹ میں ہفتہ علی الصبح تقریباً پونے 3 بجے خوفناک آگ لگ گئی۔ آگ پہلے ایک فرنیچر کی دکان میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیل کر آرا مشین تک پہنچ گئی۔ خطرناک شکل اختیار کر چکی آگ نے فرنیچر-آرا مشین سمیت 3 دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے سے پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ بجھانے کی کوشش میں لگ گئی۔ آگ بجھاتے وقت آرا مشین کی دیوار گر گئی۔ جس سے 2 ملازمین سمیت 4 لوگ زخمی ہو گئے۔ چاروں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، علی الصبح 2.45 بجے سب سے پہلے فرنیچر مارکیٹ واقع بھوپال ڈیکوریٹر شوروم میں آگ لگی، جس نے پاس کی آرا مشین کو بھی زد میں لے لیا۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ پلک جھپکتے ہی پاس کی آرا مشین کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ اس دوران دو بار آرا مشین کا شیڈ بھی گر گیا۔ بھوپال ڈیکوریشن اور آرا مشین انجم بھائی کی بتائی جا رہی ہے۔ جس جگہ آگ لگی اس کے ٹھیک پیچھے ریلوے ٹریک ہے۔ آگ اتنی شدید لگی تھی کہ دکان پوری طرح جل کر خاک ہو گئی۔ اطلاع کے بعد میونسپل کارپوریشن کے بیراگڑھ، فتح گڑھ، کباڑ خانہ، ماتا مندر، کولار فائر اسٹیشن کے علاوہ بی ایچ ای ایل، پولیس کی 22 فائر بریگیڈ گاڑیاں بھی موقع پر پہنچی ہیں۔ اب تک تقریباً 50 ٹینکر پانی ڈالا گیا ہے۔ فی الحال آگ پر پوری طرح سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آرا مشین کے پچھلے حصے میں آگ دھہک رہی ہے۔ لوہے کی چادروں سے آرا مشین ڈھکی ہوئی ہے۔ اس وجہ سے آگ پوری طرح سے قابو میں نہیں آ سکی ہے۔ شوروم میں آگ لگنے سے لاکھوں کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم راحت اور بچاو کے کام میں مصروف ہے۔ جانکاری کے مطابق، اس آرا مشین کے پاس 2 مہینے پہلے بھی آگ لگی تھی۔ اس وقت بھی آگ تقریباً ایک گھنٹے تک جلتی رہی تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن