نئی دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس شروع، کرناٹک کے کارکنوں کا احتجاج
نئی دہلی، 27 دسمبر (ہ س)۔ ہفتہ کو کانگریس مجلس عاملہ کی میٹنگ کے دوران کرناٹک کے کارکنوں نے دارالحکومت میں کانگریس ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ایک دلت وزیر اعلیٰ کی تقرری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ موجودہ وزیر داخلہ جی پرمیشور
نئی دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس شروع، کرناٹک کے کارکنوں کا احتجاج


نئی دہلی، 27 دسمبر (ہ س)۔

ہفتہ کو کانگریس مجلس عاملہ کی میٹنگ کے دوران کرناٹک کے کارکنوں نے دارالحکومت میں کانگریس ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ایک دلت وزیر اعلیٰ کی تقرری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ موجودہ وزیر داخلہ جی پرمیشور کو اگلا وزیر اعلیٰ مقرر کیا جائے۔

تقریباً ایک درجن مظاہرین ریاست میں دلت وزیر اعلیٰ کی تقرری کا مطالبہ کرنے والے بینر اور پوسٹر اٹھائے ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ جی پرمیشور کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داری دی جائے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے اندر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری کے سی۔ وینوگوپال، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور کئی دیگر سینئر قائدین موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande