جیک ڈریپر آسٹریلین اوپن 2026 سے باہر ہوئے، چوٹ کے سبب بڑا فیصلہ لیا
میکسیکو سٹی، 27 دسمبر (ہ س)۔ برطانیہ کے سرکردہ ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر نے تصدیق کی ہے کہ وہ اگلے مہینے ہونے والے آسٹریلین اوپن 2026 میں حصہ نہیں لیں گے۔ ڈریپر نے یہ فیصلہ انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہونے کی وجہ سے لیا ہے۔ عالمی رینکنگ میں 10
برطانیہ کے سرکردہ ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر


میکسیکو سٹی، 27 دسمبر (ہ س)۔ برطانیہ کے سرکردہ ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر نے تصدیق کی ہے کہ وہ اگلے مہینے ہونے والے آسٹریلین اوپن 2026 میں حصہ نہیں لیں گے۔ ڈریپر نے یہ فیصلہ انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہونے کی وجہ سے لیا ہے۔

عالمی رینکنگ میں 10 ویں مقام پر قابض 24 سالہ ڈریپر کو اگست میں یو ایس اوپن کے دوران بائیں ہاتھ میں بون بروزنگ کا مسئلہ ہوا تھا، جس کے باعث انہیں دوسرے دور سے ہی ٹورنامنٹ سے ہٹنا پڑا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل ریکوری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

ڈریپر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں کہا، ”بدقسمتی سے، میں نے اور میری ٹیم نے اس سال آسٹریلیا نہیں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میرے لیے بے حد مشکل فیصلہ رہا۔“

برٹش نمبر 1 کھلاڑی نے بتایا کہ یہ چوٹ ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے پیچیدہ اور چیلنجنگ چوٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا، ”یہ چوٹ میرے کیریئر کی سب سے مشکل رہی ہے، لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اس نے مجھے اور مضبوط بنادیا ہے۔“

جیک ڈریپر اب فروری میں واپسی کا ہدف رکھ رہے ہیں اور مارچ میں ہونے والے انڈین ویلز ٹورنامنٹ میں اپنے خطاب کا دفاع کرنے کی تیاری کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ آسٹریلین اوپن 2026 کا انعقاد 18 جنوری سے میلبورن میں کیا جانا ہے، جس میں ڈریپر کی غیر موجودگی ایک بڑا جھٹکا مانی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande