مدھیہ پردیش میں ہم حکومت نہیں خاندان چلاتے ہیں: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو
مدھیہ پردیش میں نئے سال سے چلیں گی سرکاری بسیں ستنا کا نیا بس اسٹینڈ اٹل بہاری واجپئی انٹر اسٹیٹ بس اڈہ کے نام سے جانا جائے گا وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ستنا میں 652.54 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے ترقیاتی کاموں کا کیا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا ب
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ستنا میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح اور سنگ بنیاد پروگرام سے خطاب کیا۔


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ستنا میں نئی اسپتال عمارت کا سنگ بنیاد اور بھومی پوجن کیا


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ستنا میں فوائد تقسیم کیے


مدھیہ پردیش میں نئے سال سے چلیں گی سرکاری بسیں

ستنا کا نیا بس اسٹینڈ اٹل بہاری واجپئی انٹر اسٹیٹ بس اڈہ کے نام سے جانا جائے گا

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ستنا میں 652.54 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے ترقیاتی کاموں کا کیا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

بھوپال، 27 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ہم بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی صد سالہ پیدائش منا رہے ہیں۔ اٹل جی کے صد سالہ سال میں ہی مدھیہ پردیش کا ریئلسٹک ڈیولپمنٹ (عروج) ہو رہا ہے۔ ہم مدھیہ پردیش میں حکومت نہیں، خاندان چلاتے ہیں۔ ریاست کے ہر گھر کو خاندان مان کر عوامی مفاد کے فیصلے لے رہے ہیں۔ ہمارے فیصلوں میں انتودیہ بھی ہے اور گرامودیہ بھی۔ ستنا ضلع بھگوان شری رام کی کرم بھومی رہا ہے۔ اس لیے ہماری حکومت چترکوٹ کو عظیم الشان اور دیویہ دھام کے طور پر تیار کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ستنا کو اسمارٹ سٹی منصوبے کا تحفہ دے کر ترقیاتی کاموں کی گنگا بہا دی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ہفتہ کو ستنا کے آئی ایس بی ٹی احاطے میں منعقد افتتاحی اور سنگ بنیاد پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے 31 کروڑ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ آئی ایس بی ٹی کا افتتاح کیا اور اس کا نام ’اٹل بہاری واجپئی انٹر اسٹیٹ بس اڈہ‘ رکھنے کا اعلان کیا۔ اٹل جی سیاست میں پاکیزگی اور قوم پرستی کی علامت ہیں۔ انہوں نے قوم، مذہب اور عوامی بہبود کے اہداف کو لے کر حکومت چلائی۔ ہندوستانی پارلیمنٹ میں 50 سالوں تک اٹل جی کی بے باک آواز گونجتی رہی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ستنا میں آئی ایس بی ٹی بن چکا ہے۔ ریاستی حکومت کی بھی پوری تیاری ہے کہ نئے سال سے ریاست میں سرکاری بسوں کا آپریشن شروع ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سگم لوک ٹرانسپورٹ سروس کے نام سے ریاست کے گاوں گاوں تک سستی اور آسان بس ٹرانسپورٹ سروس شروع کر دی جائیں گی۔ شہروں میں لگژری بسیں چلائی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ستنا ہوائی اڈے کی ایئر اسٹرپ کی موجودہ لمبائی بڑھا کر اب 1800 میٹر تک کی جائے گی، جس سے یہاں جیٹ طیارے بھی اتر سکیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ستنا ضلع کا کونا کونا سیراب کیا جائے گا۔ برگی نہر پروجیکٹ کا پورا فائدہ ستنا ضلع کو ملے گا۔ اس سے یہاں کی ڈیڑھ لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ زرعی زمین کو آبپاشی کی مستقل سہولت ملے گی۔

وزیر اعلیٰ نے ستنا میں 652.54 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے 12 ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں نئے جدید آئی ایس بی ٹی اور دھواری کرکٹ اسٹیڈیم کی تجدید کاری کے کام کے افتتاح سمیت قریب 383 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 650 بستروں والے نئے اسپتال کا سنگ بنیاد بھی شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ یہ تینوں تحفے ستنا کی ترقی میں چار چاند لگائیں گے۔ پروگرام میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے فوائد بھی تقسیم کیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پورا ہفتہ مدھیہ پردیش کی ترقی کا تاریخی ہفتہ رہا ہے۔ دھار اور بیتول میں پی پی پی ماڈل پر میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ گوالیار میں ”ابھیودے مدھیہ پردیش گروتھ سمٹ“ کا انعقاد ہوا۔ کل 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے صنعتی ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا۔ بھوپال میٹرو شروع ہوئی اور آج وندھیہ کی ترقی کو بھی نئے پنکھ لگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ستنا میں 650 بیڈیڈ نئے اسپتال کی عمارت کا سنگ بنیاد ہو گیا ہے۔ امرت 2.0 اسکیم کے ذریعے ستنا کو کئی ترقیاتی کاموں کا تحفہ ملا ہے۔ یہاں 7 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح بھی ہوا ہے۔ اس میں ڈے نائٹ کرکٹ میچ ہو سکیں گے۔ نئے سال میں برگی نہر سے ستنا ضلع کی ڈیڑھ لاکھ ہیکٹیئر اضافی زمین سیراب ہوگی۔ وزیر اعظم مودی کے دست مبارک سے چترکوٹ کو بھی کین-بیتوا ندی جوڑو پروجیکٹ کا فائدہ ملے گا۔ ریاست کے سبھی تیرتھ مقامات کو بھی ہم کافی پانی دستیاب کرائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande