متحدہ عرب امارات کے صدر النہیان آج پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر
اسلام آباد، 26 دسمبر (ہ س)۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر آج دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے جنوری میں رحیم یار خان میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ پ
متحدہ عرب امارات کے صدر النہیان آج پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر


اسلام آباد، 26 دسمبر (ہ س)۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر آج دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے جنوری میں رحیم یار خان میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق جمعہ کا دورہ بطور صدر ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ڈان اخبار نے وزارت خارجہ کے ایک بیان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صدر النہیان اور وزیر اعظم شہباز شریف دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیں گے اور دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی گہرائی اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ان کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط سفارتی اور تاریخی تعلقات ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande