گنیش کو سانتا کے روپ میں دکھانے پر سیاست گرم ، اشتہار پر کانگریس اور ایم این ایس کا بی جے پی پر حملہ
ممبئی ، 26 دسمبر(ہ س)۔ مرکزی وزارتِ ثقافت کے تحت نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ ممبئی کے ایک اشتہار نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ مذکورہ اشتہار میں بھگوان گنیش کو سانتا کلاز جیسی پوشاک میں ایک روسی ساز تھامے دکھایا گیا، جو م
گنیش کو سانتا کے روپ میں دکھانے پر سیاست گرم ، اشتہار پر کانگریس اور ایم این ایس کا بی جے پی  پر حملہ


ممبئی

، 26 دسمبر(ہ س)۔

مرکزی وزارتِ ثقافت کے تحت نیشنل گیلری آف

ماڈرن آرٹ ممبئی کے ایک اشتہار نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ مذکورہ اشتہار میں

بھگوان گنیش کو سانتا کلاز جیسی پوشاک میں ایک روسی ساز تھامے دکھایا گیا، جو ممبئی

سے شائع ہونے والے ایک انگلش بزنس اخبار کے پہلے صفحے پر شائع ہوا۔ اشتہار کے

مطابق 30/12/2025 سے 15/1/2026 تک سولو آرٹ نمائش عام لوگوں کے لیے مفت داخلے کے

ساتھ جاری رہے گی، جب کہ اسپانسر کے طور پر ماسکو کی روز نیفت کمپنی کا نام شامل

ہے۔

کانگریس

کے ساتیش ’بنٹی‘ پٹیل نے اشتہار شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جو بی جے پی حکومت خود کو

ہندو تہذیب کی محافظ کہتی ہے، وہی بھگوان گنیش کا روپ بدل کر اشتہاری تشہیر کر رہی

ہے۔ ان کے مطابق عقیدت، ثقافتی ورثہ اور مذہبی پہچان کو تشہیری حربہ بنانا ناقابلِ

قبول ہے اور انتخابی ہندوتوا صرف نعرہ ہے، عقیدہ نہیں۔

ادھر ایم

این ایس ویاپار سینا کے صدر یشونت کلیدار نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے

ثقافتی شعبے نے گنپتی بپا کو سانتا بنا دکھایا، جو مقدس جذبات کو مجروح کرتا ہے۔

کلیدار نے کہا کہ ایک طرف کرسمس منانے والوں پر حملے ہوئے اور دوسری جانب وزیراعظم

چرچ گئے، جو بی جے پی کے ڈھونگ کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندو دیوتاؤں کی

توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔

کلیدار

اور کانگریس دونوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اشتہار پر فوری عوامی معافی

دی جائے، ورنہ احتجاج شدت اختیار کرے گا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande