
انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینل اور کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے
بھوپال، 26 دسمبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو ہفتہ، 27 دسمبر کو ستنا ضلع کے دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ ضلع کو 652 کروڑ 54 لاکھ روپے لاگت کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ستنا شہر میں 31 کروڑ 15 لاکھ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینل اور 8 کروڑ 39 لاکھ روپے لاگت کے نو تعمیر شدہ دھواری کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔
رابطہ عامہ افسر راجیش سنگھ نے جمعہ کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو آئی ایس بی ٹی ستنا میں منعقد پروگرام میں ستنا شہر کے 168 لاکھ 33 ہزار روپے لاگت کے 6 کاموں کا افتتاح اور 484 کروڑ 21 لاکھ روپے لاگت کے 6 ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ساتھ ہی مختلف اسکیموں کے مستحقین کو فوائد تقسیم کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو سرکاری میڈیکل کالج ستنا میں منعقد پروگرام میں 383 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے 650 بستروں والے نئے اسپتال کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ستنا میں منعقد وندھیہ ویاپار میلہ کے پروگرام میں بھی شامل ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن