کرکٹ ہمیشہ کچھ نہ کچھ سکھاتا ہے، اپنی کمزوریوں کوتسلیم کرنا ضروری ہے: شفالی ورما
وشاکھاپٹنم، 24 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین ٹیم کی اوپنر شفالی ورما نے کہا کہ کرکٹ انہیں مسلسل کچھ نہ کچھ سکھاتا ہے اور بہتر کھلاڑی بننے کے لیے اپنی کمزوریوں کا اعتراف کرنا بہت ضروری ہے۔ شفالی نے یہ بات منگل کو وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20
Sports-Cricket-Shafali-INDvsSL


وشاکھاپٹنم، 24 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین ٹیم کی اوپنر شفالی ورما نے کہا کہ کرکٹ انہیں مسلسل کچھ نہ کچھ سکھاتا ہے اور بہتر کھلاڑی بننے کے لیے اپنی کمزوریوں کا اعتراف کرنا بہت ضروری ہے۔ شفالی نے یہ بات منگل کو وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی سات وکٹ سے جیت کے بعد کہی۔

اس میچ میں شفالی ورما نے 34 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 69 رن کی شاندار اننگز کھیلی جس کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میچ کے بعد شفالی نے اپنے کھیل میں آئی تبدیلی اور اپنے اعتماد کی بحالی کے بارے میں کہا کہ بلے بازی کی خامیوں کو سمجھنا اور ان پر کام کرنا، ان کے لیے بہت اہم ہے۔

شفالی نے کہا، ”کرکٹ ہمیشہ آپ کو کچھ نہ کچھ سکھاتی ہے۔ اپنی کمزوریوں کو تسلیم کرنا بہت ضروری ہے، تب ہی آپ بہتری کر سکتے ہیں۔شروعات میں گیند تھوڑا رک -رک کر آ رہی تھی، اس لیے میں نے زمین پر کھیلتے ہوئے سنگلز لینے کی کوشش کی۔ ابتدائی اوورز میں گیند بازوں نے اچھی گیند بازی کی، لیکن بعد میں چیزیں ہمارے حق میں ہو گئیں۔“

انہوں نے ہیڈ کوچ امولمجومدار کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل حالات میں کیسے بلے بازی کرنی ہے، اس کے بارے میں خصوصی رہنمائی حاصل ہوئی۔

شفالی نے کہا کہ ”کوچ نے مجھے پہلے زمین پر کھیلنے اور پھر موقع ملنے پر ہوا میں شاٹ کھیلنے کا مشورہ دیا۔ میں نے خود کو پرسکون رکھا، زمین پر کھیلتی رہی اور جب گیند اچھی آنے لگی تو میں نے رن بنائے، مجھے یقین ہے کہ اگر میں زمین پر کھیلوں گی تو میں یقینی طور پر رن بنا سکتی ہوں۔“

غور طلب ہے کہ شفالی نے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں زخمی پرتیکا راول کی جگہ ٹیم میں واپسی کی تھی جہاں انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میں نصف سنچری بنائی تھی اور دو وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

اس سے قبل میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی کپتان چماری اٹاپٹو نے پاور پلے میں جارحانہ آغاز کرتے ہوئے بھارتی گیند بازوں پر دباؤ ڈالا۔ تاہم اسنیہ رانا کے آنے کے بعد میچ کا رخ ہی بدل گیا۔ بیمار دیپتی شرما کی جگہ کھیلتے ہوئے رانا نے چار اوور میں صرف 11رن دے کراٹاپٹو کا وکٹ لیا اور سری لنکا کے رن ریٹ پر بریک لگا دیا۔

اٹاپٹو کے آو¿ٹ ہونے سے سری لنکا کی اننگز ڈگمگا گئی۔ ہرشیتا سمرویکرما نےجدوجہد کی، لیکن دوسرے سرے سے انہیں حمایت نہیں ملی۔ ہندوستانی اسپنرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ ویشنوی شرما نے اہم وکٹیں حاصل کیں، جب کہ سری چرنی نے پہلے میچ کی خراب شروعات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دو بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔ تین رن آؤٹ بھی سری لنکا کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئے اور ٹیم معمولی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، ہندوستان نے اسمرتی مندھانا کو جلد ہی کھو دیا، جنہوں نے 16 رن بنائے، لیکن شفالی ورما نے پھر ذمہ داری سنبھال لی۔ انہوں نے اسپن اور تیز گیند بازی دونوں کے خلاف جارحانہ انداز میں رن بنائے۔ انوکا رنویرا اور ششینی گیمہانی ان کی جارحانہ بلے بازی کا شکار بنیں جبکہ چماری اٹاپٹو کے ایک اوور میں شفالی نے 4، 6 اور 4 چوکے لگائے۔ اسی دوران جمائمہ روڈریگس نے بھی اچھا کردار ادا کرتے ہوئے تیزی سے رن بنائے ، جس سے ہندوستان نے نے 12ویں اوور میں میچ جیت لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande