
جمشید پور، 24 دسمبر (ہ س) ۔
گولف ٹورنامٹ ٹاٹا اوپن 2025کے پرو ایم ایونٹ کا خطاب یوگانڈا کے پیشہ ور گولفر جوشوا سیل کی ٹیم نے اپنے نام کیا۔ جوشوا سیل کی ٹیم، جس میں شوقیہ پرتھم چودھری، گوکل چودھری، اور اجے کمار مشرا شامل تھے، نے 51.8 کے اسکور کے ساتھ مقابلے میں پہلا مقام حاصل کیا۔
ونے کمار یادو کی ٹیم 54.1 کے مجموعی اسکور کے ساتھ رنر اپ رہی۔ ان کی ٹیم میں ایمیچیو کھلاڑی انیل کمار شکلا، عالم نوری، اور ایم کے جھا شامل تھے۔ تقریب کے دوران مختلف انفرادی ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔ ورون سونی نے ہول نمبر 8 پر سب سے لمبی ڈرائیو کا انعام جیتا، اس ڈرائیو کے ساتھ جو 321 گز تک جا کر گری ۔
ہول نمبر 7 پر 'کلوزسٹ ٹو دی پن' مقابلے میں شرت کمار نے ہول ان ون کرکے سب کو حیران کردیا۔ دریں اثنا، ہول 17 پر پن کے قریب ترین ایوارڈ مرنل کانتی پال کے حصے میں آیا، جن کا ٹی شاٹ ہول سے صرف 8.7 انچ پر رک گیا۔
مونیکا لکٹوکے نے ہول 12 پر سیدھی ڈرائیو کرنے کا ایوارڈ جیتا۔ اس کی شاٹ فیئر وے کے بیچ میں رکھی رسی پر لگی۔
ٹاٹا اوپن 2025 کا یہ پرو-ایم ایونٹ سنسنی خیز مقابلوں اور متاثر کن پرفارمنس کی وجہ سے شائقین کے لیے ایک خاص توجہ کا مرکز تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ