اینٹی کرپشن بیورو نے رشوت ستانی کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی۔
جموں, 24 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے رشوت ستانی کے ایک معاملے میں ایف آئی آر نمبر 01/2024، دفعہ 8 انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کے تحت خصوصی جج اینٹی کرپشن، جموں کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ یہ چارج شیٹ چندر شیکھر وو
ACB


جموں, 24 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے رشوت ستانی کے ایک معاملے میں ایف آئی آر نمبر 01/2024، دفعہ 8 انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کے تحت خصوصی جج اینٹی کرپشن، جموں کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ یہ چارج شیٹ چندر شیکھر ووہرا، مالک ایم/ایس ایشین ایسوسی ایٹس، کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے گول مارکیٹ، گاندھی نگر، جموں میں منعقد نمائش و فروخت کی مدت میں توسیع کے لیے ناجائز فائدہ حاصل کرنے کی غرض سے اُس وقت کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سٹی ساؤتھ، جموں کو 30 ہزار روپے رشوت کی پیشکش کی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب ایس پی سٹی ساؤتھ، جموں نے اینٹی کرپشن بیورو کو ایک تحریری شکایت پیش کی، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے نمائش کی تاریخ بڑھانے کے لیے ان سے رابطہ کیا اور رشوت دینے کی کوشش کی۔

اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے دوران ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ایس پی سٹی ساؤتھ، جموں کے دفتر میں رشوت کی رقم پیش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ موقع پر ہی 30 ہزار روپے کی رشوتی رقم آزاد گواہوں کی موجودگی میں برآمد کر کے ضبط کر لی گئی۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اینٹی کرپشن بیورو نے کیس کو ثابت قرار دیتے ہوئے خصوصی جج اینٹی کرپشن، جموں کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی، جہاں اب اس معاملے کی عدالتی سماعت عمل میں آئے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande