عالمی صحت تنظیم کے زیر اہتمام روایتی طب پر منعقدہ عالمی چوٹی کانفرنس میں شرکت
علی گڑھ, 24 دسمبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ غیر ملکی زبانوں کے فیکلٹی ممبر مسٹر میوریش کمار نے حال ہی میں نئی دہلی میں روایتی طب پر عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی دوسری چوٹی کانفرنس میں شرکت کی،جس کا اہتمام ڈبلیو ایچ او نے حکومت ہند کے
عالمی صحت تنظیم کے زیر اہتمام روایتی طب پر منعقدہ عالمی چوٹی کانفرنس میں شرکت


علی گڑھ, 24 دسمبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ غیر ملکی زبانوں کے فیکلٹی ممبر مسٹر میوریش کمار نے حال ہی میں نئی دہلی میں روایتی طب پر عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی دوسری چوٹی کانفرنس میں شرکت کی،جس کا اہتمام ڈبلیو ایچ او نے حکومت ہند کے اشتراک سے کیا تھا، جس میں دنیا بھر کے پالیسی سازوں، محققین اور ماہرین نے شرکت کی۔ مسٹر کمار مختلف تکنیکی اور موضوعاتی نشستوں سے وابستہ رہے، جہاں انہوں نے صحت کے نظام میں انضمام، روایتی طب کی سائنسی توثیق، اختراع، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور مقامی و روایتی علوم کے تحفظ سے متعلق امور پر بین الاقوامی ماہرین کے مابین تبادلہ خیال میں اہم کردار ادا کیا۔ اختتامی تقریب سے وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے عالمی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے روایتی علم و دانش کو جدید سائنس کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے تئیں ہندوستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ مسٹر کمار کی شرکت عالمی تعلیمی و پالیسی فورمز کے ساتھ اے ایم یو کی فعال وابستگی اور عالمی صحت کے مکالمے میں اس کی مؤثر حصہ داری کی عکاسی کرتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande