ایم آئی ایم کی درخواست پراجمیر کےعرس پر خصوصی ٹرینوں کی منظوری
ایم آئی ایم کی درخواست پراجمیر کےعرس پر خصوصی ٹرینوں کی منظوری حیدرآباد ،2 دسمبر (ہ س)۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹراسدالدین اویسی کی ہدایت پرنامپلی کے مجلسی رکنِ اسمبلی محمدماجد حسین نے آج سکندرآباد ریلوے کا دورہ کیا،جہاں انہوں ن
ایم آئی ایم کی درخواست پراجمیر کےعرس پر خصوصی ٹرینوں کی منظوری


ایم آئی ایم کی درخواست پراجمیر کےعرس پر خصوصی ٹرینوں کی منظوری

حیدرآباد ،2 دسمبر (ہ س)۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹراسدالدین اویسی کی ہدایت پرنامپلی کے مجلسی رکنِ اسمبلی محمدماجد حسین نے آج سکندرآباد ریلوے کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے چیف آپریشنزمینیجر بی روی چندراور دیگراعلیٰ ریلوے عہدیداروں سے ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد 814ویں عرسِ شریف خواجہ غریب نوازؒکےلئے خصوصی ٹرینوں کی منظوری حاصل کرناتھا ،جودسمبر2025 میں مقررہے۔ ریلوے حکام نے اس درخواست پر خصوصی اجمیرٹرینوں کی منظوری کی تصدیق کی ہے۔ ملاقات کے دوران ماجدحسین نے زائرین کی سہولت کےلئے چار خصوصی ٹرینوں کی درخواست پیش کی،جن میں نامپلی سے اجمیر،کاچی گوڑہ سے اجمیر،مچھلی پٹنم ۔ اونگول سے اجمیر،ناندیڑسے اجمیرشامل ہیں۔ماجد حسین نے کہا کہ ہرسال مجلس کی نمائندگی پریہ ٹرینیں منظورہوتی ہیں اورہزاروں زائرین کی سہولت کویقینی بناتی ہیں۔ ہم نے ٹرینوں کی منظوری کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی میں اضافہ، پینے کے پانی کی فراہمی اور بہتر کوچز فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پچھلے سال ٹرینوں میں چند ناخوشگوارواقعات پیش آئے تھے،اس لئےحیدرآبادسے اجمیراورواپسی تک سیکیورٹی پرسنلز موجودہوں ۔عوامی ہجوم کوسنبھالنے کےلئے اضافی کوچز شامل کیے جائیں۔

ٹرینوں میں پانی کی کمی جیسے مسائل نہ ہوں،ریلوے حکام نے ان تمام نکات پر مثبت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ ماجدحسین نے یہ بھی درخواست کی کہ پچھلے سال کی طرح تمام ٹکٹ کاؤنٹرزایک ساتھ نہ کھولے جائیں تاکہ بےہنگم ہجوم جمع نہ ہو۔انہوں نے تجویزدی کہ ٹکٹوں کی فروخت دو مرحلوں میں ہو،پہلا مرحلہ کاچی گوڑہ میں،دوسرامرحلہ نامپلی میں،اس طرح زائرین بآسانی اوربغیرہجوم کے اپنے ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande