
حیدرآباد،2 دسمبر (ہ س)۔
میڈچل–ملکاجگری ضلع کے باچوپلی میں آج ایک خوش گوارمنظردیکھنے کوملا جب درجنوں بچوں نے حیڈراکاشکریہ ادا کرنے کےلیے ایک ریلی نکالی۔ کاکتیہ کالونی میں 600 گزاور1500 گز کے دو پارکس کو محفوظ رکھنے کے بعدمقامی رہائشیوں نے اس ریلی کا اہتمام کیا۔ بچے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے، بھرپورجوش کے ساتھ حیڈرا زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے گلیوں میں مارچ کرتے رہے۔ان کاکہنا تھا کہ پارکس بچ جانے سے وہ دوبارہ کھیلنے اوردوڑنے کا موقع حاصل کرسکیں گے۔ بچوں نے بتایا کہ یہ پارکس نہ صرف کھیل کود کے لیے اہم ہیں بلکہ محلے کے لیے تازہ ہواکا ذریعہ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب پارکس میں پودے لگائیں گے اورانہیں صاف ستھرا رکھنے کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔
رہائشیوں نے کہا کہ حیڈرا کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ہی یہ سبز مقامات بچ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں پارکس کا محفوظ رہنا بچوں کی صحت اور ماحول دونوں کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے حائیڈرا کی مسلسل کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی مقامات کو اسی طرح محفوظ رکھا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق