
برلن، 19 دسمبر (ہ س) ۔
کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پروگریسیو الائنس کی دعوت پر جرمنی کے چھ روزہ دورے پر ہیں۔ پروگریسو الائنس دنیا بھر کی 117 ترقی پسند سیاسی جماعتوں کا ایک سرکردہ بین الاقوامی فورم ہے۔
کانگریس پارٹی نے کہا کہ جرمنی میں اپنے قیام کے دوران راہل گاندھی نے سابق جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماو¿ں نے دوپہر کے کھانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ بات چیت میں عالمی سیاسی منظر نامے، بین الاقوامی تجارت اور بدلتے ہوئے عالمی حالات کے پیش نظر ہندوستان-جرمنی تعلقات کو مضبوط بنانے جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔
راہل گاندھی نے جرمنی کے وفاقی وزیر برائے ماحولیات اور ماحولیاتی تحفظ کارسٹن شنائیڈر سے بھی ملاقات کی۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے مشترکہ چیلنج اور اس سے نمٹنے کے لیے پائیدار اور عوام پر مبنی حل کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ