
علی گڑھ, 19 دسمبر (ہ س) ۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ وائلڈ لائف سائنسز کے اے ایم کے بایو لیب سے وابستہ ریسرچ اسکالر سندیپ کمار کوشل کو کیرالہ کے کوڈنگلور میں واقع ایم ای ایس اسمائ بی کالج میں دریائی کناروں کے ماحولیاتی نظام پر مبنی بین الاقوامی کانفرنس میں عمدہ ترین مقالہ پیشکش کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں اےک بیحد معلوماتی تحقیقی مقالہ پیش کرنے کے لئے دیا گیا۔
مسٹر کوشل کے نگراں ڈاکٹر احمد مسعود خان نے اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اے ایم یو کے شعبہ وائلڈ لائف سائنسز اور اے ایم کے بایو لیب کو بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل ہوئی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ