
پٹنہ، 19 دسمبر (ہ س)۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی کارگزار صدر بننے کے بعد نتن نوین 23 دسمبر کو پہلی بار نئی دہلی سے پٹنہ پہنچیں گے۔ بہار بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراوگی نے جمعہ کے روز اس کا اعلان کیا۔سنجے سراوگی نے کہا کہ پارٹی کارکنان طویل عرصے سے ان کی آمد کا انتظار کر رہے تھے اور اب یہ انتظار ختم ہو رہا ہے۔ نتن نوین 23 دسمبر کو دوپہر 12:30 بجے پٹنہ ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ ایک روڈ شو کریں گے اور ملر ہائی اسکول کے میدان پہنچیں گے، جہاں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ روڈ شو پٹنہ ہوائی اڈے سے شروع ہوگا اور شیخ پورہ ہاؤس، راجونشی نگر ہنومان مندر (جہاں وہ پوجا کریں گے)، پنائی چک، ہائی کورٹ سے گزر کر ملر ہائی اسکول گراؤنڈ پہنچیں گے، بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے پر گلپوشی کریں گے ۔بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ وہ پوری وفاداری اور لگن کے ساتھ ریاستی صدر کی ذمہ داری سونپ کر پارٹی نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan