
ڈوڈہ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا
جموں، 18 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پولیس نے تحصیل کھلینی کے سَرَسی گاؤں میں بے حرمتی کے ایک سنگین واقعہ میں ملوث تین افراد واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ سے متعلق تمام پہلوؤں کی جانچ کی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن وامان کو برقرار رکھیں، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا اُس کو سخت قانونی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر