میانمار میں 4.4 شدت کا زلزلہ، فی الحال نقصان کی اطلاع نہیں
میانمار میں 4.4 شدت کا زلزلہ، فی الحال نقصان کی اطلاع نہیں نایپیڈا، 18 دسمبر (ہ س)۔ میانمار میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ماپی گئی۔ ہندوستان کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ زلزلے ک
میانمار میں 4.4 شدت کا زلزلہ، فی الحال نقصان کی اطلاع نہیں


میانمار میں 4.4 شدت کا زلزلہ، فی الحال نقصان کی اطلاع نہیں

نایپیڈا، 18 دسمبر (ہ س)۔ میانمار میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ماپی گئی۔ ہندوستان کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کے جان و مال کے نقصان کی فوری کوئی اطلاع نہیں ہے۔ میانمار میں 11 اور 10 دسمبر کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، آج صبح میانمار میں 4.4 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز 26.07 شمالی عرض البلد اور 97.00 مشرقی طول البلد پر تھا۔ زلزلہ 100 کلومیٹر کی گہرائی پر درج کیا گیا۔ ارضیاتی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ میانمار اپنی لمبی ساحلی پٹی کے ساتھ درمیانے اور بڑے زلزلوں اور سونامی سے ہونے والے خطرات کے تئیں حساس ہے۔

سینٹر کے مطابق، 28 مارچ کو وسطی میانمار میں آئے 7.7 اور 6.4 شدت کے زلزلے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں بے گھر لوگوں کے لیے تیزی سے بڑھتے صحت کے خطرات کے ایک سلسلے کے بارے میں وارننگ دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande